ترک اخبارات کی جھلکیاں

20.03.24

2117776
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ  علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں رہائشی مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ نئی رہائشوں کی تعداد یورپ کے بعض ممالک اور ان کی آبادی سے کہیں زیادہ ہوگی،ہم نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں دنیا  کی بہترین آسائشیں مہیا کی ہیں۔

 

 روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ  گیارہ اضلاع میں 30723 زلزلہ زدگان خاندان نئے مکان حاصل کر چکے ہیں، صدر ایردوان نے  کہا کہ  ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں ہم نے 76 ہزار مکان تعمیر کیے ہیں  جو کہ سال کے آخر تک بڑھ کر 2 لاکھ ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  شمالی عراق کے علاقوں متینہ،زاپ،حاکورک،غارہ اور قندیل میں پی کے کے  کے  27 ٹھکانوں کو  ترک فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے، وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے ایک بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

 

روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ  شمالی عراق میں پی کےکے کے  خاتمے کے لیے  ترکیہ اور عراق نے ممکنہ اقدامات پر غور کیا، عنقریب بغداد سےایک وفد سلامتی کے مختلف پہلووں پر غور کے لیے انقرہ آنے والا ہے، امکان ہے کہ  ایک 25 نکاتی مطابقت پر اتفاق کیا جائے گا۔

 

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، ترک فولاد سازی کی صنعت نے  سال  رواں کے ابتدائی دو ماہ  کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 15٫8 فیصد اضافے کے ساتھ 503 ملین 1 لاکھ 42 ہزار ڈالرز تک پہنچا دی ہیں،اس سلسلے میں 192 ملین 2 لاکھ 84 ہزار ڈالرز کے ساتھ رومانیہ سر فہرست جس کے بعد 136 ملین 4 لاکھ 99 ہزار ڈالرز کے ساتھ اٹلی اور122 ملین 4 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کے ساتھ جرمنی  شامل رہا ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں