ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

12.03.2024

2114289
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق :" دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ  ہمیں بلندیوں کی جانب لیجائے گی، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان رمضان المبارک کی پہلی افطاری میں شہداء کے لواحقین اور غازیوں  کے ساتھ یکجا ہوئے۔ ایردوان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں بالخصوص PKK اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ  قومی سطح پر ہماری بلندی کا مظہر ہے۔ صدر نے کہا، 'ہم نے ترکیہ کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد ریاست بنا دیا ہے۔'

روزنامہ وطن :"شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم  کا موسم گرما میں مکمل طور پر صفایا کر دیا جائیگا"

وزیرِ دفاع  یاشار گولیر  نے کہا کہ امسال  گرمیوں میں  عراقی  سرحدوں کو حفاظت میں لینے والے  دائرے کو مکمل  کرتے ہوئے  دہشت گردی کو جڑ سے کاٹ دیا جائیگا۔  انہوں نے بتایا کہ  ہماری سرحدوں  سے 30 تا 40 کلو میٹر عراق کے اندر تک  ایک حفاظتی راہداری  قائم کرنے پر ہمارا ارادہ پختہ ہے۔

روزنامہ خبر ترک :" ترکیہ میں روزگار حاصل ہونے والوں کی بلند ترین شرح"

نائب صدر جودت یلماز  کا کہنا ہے کہ  بیروزگاری کے اعداد و شمار نے  درمیانی مدت کے پروگرام کی توقعات  سے کہیں  زیادہ بہتر  کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہماری روز گار کی شرح  49 فیصد کے ساتھ ترکیہ کی  ابتک کی  بلند ترین سطح ہے۔

روزنامہ سٹار:"ہم  غزہ کے حقائق  کو آشکار کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے، آلتون"

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی غلط معلومات کے خلاف حقائق کو ظاہر کرنے کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ التون نے کہا کہ مغربی میڈیا کے برعکس انادولو ایجنسی اور ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) غزہ کے حقائق کو عالمی رائے عامہ کے ایجنڈے  تک پہنچانے  کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

روزنامہ حریت :"ترکیہ کی اقتصادی پالیسیاں کافی مضبوط سطح کی ہیں"

وزیر خزانہ  مہمت  شمشیک  نے  بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ کی جانب سے ترکیہ کی ریٹنگ اور آؤٹ لک  میں بہتری  پر اپنے  جائزے پیش کیے۔  انہوں نے بتایا کہ "ترکیہ کی درجہ بندی اور آؤٹ لک میں اضافہ درست سمت میں  اقتصادی پالیسیوں کی مضبوطی کا عکاس  ہے"



متعللقہ خبریں