ترک اخبارات سے جھلکیاں - 11.03.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2113738
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 11.03.2024

***روزنامہ حریت:" استنبول میں اہم سربراہی اجلاس مسلسل سرخیوں میں  پر "

استنبول میں منعقدہ ایردوان -زیلینسکی سربراہی اجلاس دنیا کے ایجنڈے پر ہے۔ اہم ملاقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، فرانسیسی پریس نے تبصرہ  کرتے  ہوئے لکھا ہے کہ زیلینسکی کو ترکیہ کی حمایت پر بھروسہ ہے۔خبر میں جنگ میں ترکیہ کی نئی نسل کے ملکی ہتھیاروں کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے ۔

 

***روزنامہ وطن: "آق  پارٹی کے ترجمان چیلک  کا  نتَن یا ہو جے بیان پر شددید ردِ عمل "

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق  پارٹی) کے ترجمان عمر چیلک نے (اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن) نتَن  یاہو انتظامیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ  کے خلاف بیانات پر اپنے  شدید  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیلک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں  کہا ہے کہ  نتن یاہو انتظامیہ اور قتل عام  سے   متعلق  صدر جناب رجب طیب ایردوان کے بیان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "2026 میں  افراطِ زر  سنگل ڈیجٹ  تک  کم ہو جائے  گا "

نائب صدر  جودت  یلماز  نے کہا، "ہم 2024 کی دوسری ششماہی میں افراطِ زر میں  نمایاں دیکھیں گے اور  2025 میں  یہ مزید کم ہو جائے گی اور  2026 میں افراطِ زر  دوبارہ سنگل  ڈیجٹ تک   پہنچ جائے گی۔

 

***روزنامہ صباح: " ترکی کا توانائی کا ذریعہ "

گبر اورجودی  پہاڑ، جنہیں شرناک میں دہشت گرد تنظیم سے پاک کر دیا گیا تھا، ترکیہ کے لیے توانائی کا نیا ذریعہ بن گئے ہیں۔ 2019 اور 2020 میں خطے میں زلزلہ اور ڈرلنگ کے کے بعد کھودے گئے کنوؤں سے 37 ہزار بیرل تیل کی یومیہ پیداوار  شروع  ہوگئی ہے۔

 

***روزنامہ سٹار : "جنوبی ایشیائی ملک سے بائراکتار  ٹی بی -2  سرپرائز"

مالدیپ  بھی  ان ممالک میں شامل  ہو گیا ہے   جن کو  بائراکتار  ٹی بی -2   ڈرونز برآمد  کیے جا ئیں  گے۔   موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ ترکیہ سے سیکیورٹی فورسز کی ضروریات کے لیے کمانڈ کنٹرول اسٹیشن  کے لیے6    عدد  بائراکتار  ٹی بی کے خریداری کے بعد اس کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں