ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

05.03.2024

2111200
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق :"ہم اس موسم گرما میں عراقی سرحدوں پر دہشت گردی کا قلع قمع کر دیں گے، صدر ایردوان"

کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں صدر رجب طیب ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری سرحدوں کے قریب دہشت گرد مملکت کا قیام  نا ممکن ہے،  ہماری عراق سے متصل  سرحد کو محفوظ بنانے والے  ایک  دائرے کو مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ ہم  اس موسم گرما میں عراقی  سرحدوں سے در پیش  مسائل کو  حل  کر لیں   گے۔"

روزنامہ حریت"وزیر گولیر کا دہشت گردی کے خلاف  جنگ کا پیغام "

وزیر دفاع یاشار گولیر  نے انسداد دہشت گردی  میں  اٹل ہونے کا پیغام دیا اور کہا کہ "آئندہ کے سلسلے میں دہشت گرد تنظیم کی کارروائیوں کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کے لیے   علاقے کا چپہ چپہ چھان مارتے ہوئے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کر دیا جائیگا۔

روزنامہ سٹار"بائراکتار  ٹی بی ٹو  مسلح ڈراونز اب  دوست ملک کا بھی حصہ بن گئے"

بائکار فرم کے جنرل منیجر خالق بائراکتار نے  واضح کیا ہے کہ بائراکتار ٹی بی ٹو مسلح ڈراونز  اب البانوی فوج کے سازو سامان کا حصہ بن  گئے ہیں۔  اس طرح  البانوی فوج کی انوینٹری میں پہلی  بار  نیٹو  کے معیار  کے ڈراونز   شامل ہوئے ہیں۔

روزنامہ صباح "ترک لیرے کے ذریعے  خارجہ تجارت سال کے پہلے دو ماہ میں  210 ارب لیرے  کی سطح پر "

خارجہ تجارت میں   ترک لیرے  کے استعمال سے  رواں سال کے پہلے دو ماہ میں  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 39٫4 فیصد تک بڑھتے ہوئے 207 ارب 738 ملین  لیرے تک جا پہنچی ہے۔  امسال کے پہلے ماہ میں 164 جبکہ ماہ فروری میں 168 ممالک کو ترک لیرے کے ذریعے برآمدات سر انجام دی گئی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک"جرمن  سیاحوں  کی موسم گرما کی چھٹیاں منانے  کی پہلی ترجیح  ترکیہ ہے"

امسال  موسم گرما کی تعطیلات کے لیے  جرمنی  سے سب سے زیادہ بکنگ کرائے جانے والے 10 تفریحی مقامات  کے درمیان   ترکیہ ، اسپین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرِ فہرست آ گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں