ترک اخبارات سے جھلکیاں - 12.02.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2100935
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 12.02.2024

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "ایردوان، ہم شہری تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کریں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  وہ 6 فروری 2023 کو آنے والے زلزلوں کے بعد خطے کی بحالی کے لیے تیزی سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایردوان نے کہا کہ وہ شہری تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔

 

***روزنامہ حریت: ایردوان: "ہم عدم تحفظ کی فضا پیدا نہیں ہونے دیں گے"

صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی استنبول کےکچک چیک مے جے Küçükçekmece بلدیہ کے مئیر  کے عہدے  کے  امیدوار عزیز ینی آئی  کی انتخابی مہم کے دوران مسلح حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ ایردوان نے کہا، 'ہم ترکیہ کو کبھی بھی عدم تحفظ کے ماحول میں گھسیٹنے  کی اجازت نہیں دیں گے۔

***روزنامہ  اسٹار : "پینٹاگون: ترک ڈرونز نے ڈاکٹرین  کو ہی تبدیل کردیا "

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حکام نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تعریف کی ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ ترک  ڈرانز  ٹیکنالوجیز کی  پیش رفت  کے بارے میں کہا ہے کہ ترک ڈرانز نے زمینی جنگوں کےڈاکٹریں ہی کو تبدیل کرکے رکھدیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکیہ میں خواتین کی تعلیم کی شرح یورپ اور او ای سی ڈی سے زیادہ "

ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں خواتین ماہرین تعلیم کی شرح 46.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ اس طرح، ترکیہ نے یورپ اور اقتصادی ترقی اور تعاون کی تنظیم (OECD) ممالک میں خواتین ماہرین تعلیم کی اوسط 43 فیصد سے تجاوز کر لیا ہے ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " استنبول اسٹاک ایکسچینج  2024 میں سرفہرست "

استنبول  اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے سال کے آغاز سے 21.1 فیصد کی واپسی کے ساتھ دنیا کے بڑے انڈیکس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 100 انڈیکس، جس نے اپنی ریکارڈ سطح کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، اس کے بعد جاپان کا Nikkei 225 انڈیکس 10.3 فیصد کے ساتھ رہا۔



متعللقہ خبریں