ترک اخبارات کی جھلکیاں

18.01.24

2090322
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح کے مطابق، صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ  انسداد دہشتگردی پر ہمارے پیغامات کی عالمی سطح پر باز گشت سنائی دی گئی ہے، عالمی خبر ایجنسیوں نے لکھا ہے کہ ترکیہ انسداد دہشتگردی کے معاملے میں اٹل موقف رکھتا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  ترکیہ کے پہلے خلا نورد الپر گیزر آوجی  کے مشن  اے ایکس 3 کا سفر ایک دن کےلیے موخر کر دیا گیا ہے۔ اسپیس ایکس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس مشن کو بعض فنی خرابیاں دور کرنے کے بعد  سفر پر روانہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ   روسی صدر پوتین نے یوکرین کو جنگ کا موجب قرار دیا ہے، روسی صدر نے  استنبول میں ہوئے مذکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ استنبول میں ہم نے ہر موضوع پر مطابقت طے کرلی تھی مگر  یوکرین اس مذاکراتی میز سے اٹھ کر چلا گیا۔ ترکیہ نے ہمارے درمیان صلح کروا دی تھی ۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ   ترکیہ میں موجود یونانی وزیر سیاحت اولگا کافا لویانی  نے  بتایا ہے کہ دس یونانی جزائر کے لیے  ترک شہریوں کی بلا ویزہ سیاحت پر عمل درآمد اس سال مارچ سے شروع ہو کر  دسمبر تک جاری رہے گی ۔

 

روزنامہ وطن  کے مطابق، یورپی کمیشن  کے ادارہ برائے زرعی و دیہی ترقی کے ڈاریکٹر ڈیئگو  کانگا فانو نے سفران بولو میں کاشت ہونے والے زعفران کو جغرافیائی طور پر مستند شدہ زرعی مصنوعات کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں