ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.01.2024

ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.01.2024

2084050
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 04.01.2024

ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ملکی اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: "صدر ایردوان کی طرف سے ایران کے ساتھ اظہارِ تعزیت" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں ایران کے صوبہ کیرمان میں منفور دہشت گردانہ حملوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ میں دوست اور برادر ملک ایران کے عوام سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

۔۔۔ روزنامہ اسٹار نے ایران میں دھماکوں کی خبر کو "ایردوان کی رئیسی کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے شائع کیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں رئیسی کے متوقع دورہ ترکیہ کو آئندہ تاریخوں پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔ "فیدان کی طرف سے اسرائیل کو وارننگ: لبنان سے دُور رہو" یہ سرخی ہے روزنامہ صباح کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ بعض اسرائیلی، جنگ کو لبنان تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ راستہ ایک بند گلی ثابت ہو گا اور جنگ ختم نہیں ہو سکے گی۔ اس کے برعکس اگر مسئلے کے حل کی خواہش کی جا رہی ہے تو امن اور دو حکومتی حل پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

۔۔۔روزنامہ حریت نے "ہلالِ احمر کا دوسرا امدادی بحری جہاز غزّہ پہنچ گیا"  کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ ترکیہ ہلال احمر کے روانہ کردہ دوسرے امدادی بحری جہاز کا سامان غزّہ پہنچ گیا ہے۔ 107 ٹن انسانی امداد کا سامان 147 ٹرالروں پر لدا ہوا تھا۔ خیموں، بستروں، خوراک اور صفائی کی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان کے ٹرالروں میں سے   66 ٹرالر غزّہ پہنچ گئے ہیں۔

۔۔۔روزنامہ ینی شفق: "ترک ٹھیکیداروں  کی بڑی کامیابی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکیہ کے بیرونِ ملک   ٹھیکیداری سیکٹر نے 2023 کو27،4 بلین ڈالر   مالیت کے میگا منصوبے کے ساتھ ختم کیا ہے۔ ترک ٹھیکیداروں  کے 135 ممالک میں شروع کئے گئے منصوبوں کی کُل مالیت 50 کروڑ 19 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین میں بارسیلونا فٹبال کلب کے اسٹیڈئیم  کی تجدید کا منصوبہ ،ترک ٹھیکیداروں کے بیرون ملک مکمل  کئے گئے،   میگا منصوبوں میں سے ایک  رہا ہے۔

اخبارات کی جھلکیاں آپ نے صدائے ترکیہ کی اردو سروس سے سماعت فرمائیں۔



متعللقہ خبریں