ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

22.12.2023

2079715
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک:" سنٹرل بینک کے    ذخائر میں ریکارڈ اضافہ "

ترکیہ  کے  سنٹرل  بینک کے   گراس  ریزروز میں  بلندی کا عمل جاری ہے۔  سنٹرل بینک کے  مجموعی ذخائر   142٫5 ارب ڈالر کے ساتھ    اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح تک   جا پہنچے ہیں۔  ماہ مئی سے ابتک ان کی مقدار میں 44٫1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا  ہے۔

روزنامہ ینی شفق :"ترکیہ  الیکڑک گاڑیوں  اور  بیٹریوں کے میدان میں   پیداواری     ہب   بنے گا"

وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر  نے  چین کے دارالحکومت  بیجنگ میں  اپنے چینی ہم منصب   سے ملاقات کی۔    مذاکرات میں الیکٹرک  گاڑیوں اور  بیٹریوں   کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ   تعاون پر غور کیا گیا۔  وزیر کاجر نے کہا کہ "ہم الیکڑک گاڑیوں اور  بیڑیوں کے شعبے میں   ترکیہ کو پیداواری ہب کی حیثیت دلانے کے  خواہاں ہیں۔"

روزنامہ سٹار:"  ترکیہ توانائی کے شعبے میں بیرون ملک پر انحصار کو ختم کر دے گا" جلی سرخی لگاتے  ہوئے لکھتا ہے کہ یکے بعد دیگرے  قدرتی گیس اور تیل کی دریافتیں کرنے والا ترکیہ گبار کے علاقے میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ گبار میں ترکیہ کی تیل کی پیداوار 30 ہزار بیرل سے تجاوز کر  چکی ہے۔ وزیر توانائی و قدرتی وسائل  الپ ارسلان بائراکتار  کا کہنا ہے "نئی دریافتوں   کی بدولت  ہم اس شعبے میں ترکیہ کا غیر ملکی انحصار ختم کر دیں گے۔"

روزنامہ صباح :"ترکیہ لاجسٹک  معاملے میں   ایک فائدہ مند ملک" عنوان کے  تحت لکھتا ہے کہ صدارتی   حکمت عملی و بجٹ     ادارے کے   نائب   صدر  کُتلو خان تاشقن   نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ لاجسٹک  میدان میں  بلند سطح کے مفادات کے حامل ایک   محل وقوع میں واقع ہے۔ ہمارا ملک مجموعی طور پر 1٫4 ارب آبادی کے حامل  67 ممالک سے   4 گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر واقع ہے،  مذکورہ ممالک کی قومی آمدنی  مجموعی طور پر 40 ٹریلین ڈالر  تک جا  پہنچی ہے۔ ہم لاجسٹک خدمات کے شعبے میں  سازگار  محل وقوع  میں  ہیں۔

روزنامہ  وطن:"ٹرکش ایئر لائنز کے جنرل منیجر  ایکشی کو برازیل  تمغہ امتیاز سے  نوازا گیا"

ترکیہ اور برازیل کے  مابین  تجارتی و ثقافتی تعلقات کو تقویت دینے میں   خدمات  اور  کورونا وبا کے دور میں     بڑی لگن سے کام کرنے  کے صلے میں ترک ہوائی فرم کے   جنرل  منیجر  بلال ایکشی کو  برازیل کے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ ایکشی نے کہا، ' میں یہ ایوارڈ  کرونا وبا  کے دور میں لوگوں کے گلی  کوچوں میں نکلنے سے خوفزدہ ہونے والے   ماحول میں سرجیکل گاؤن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے    والی  ہماری ٹیموں ، اور اسی    جذبے سے  خدمات ادا کرنے والے  ہمارے  80 ہزار سے زائد ساتھیوں اور  شراکت داروں کے  نام پر  وصول  کر رہا ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں