ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

15.12.2023

2077043
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن:"صدر ایردوان کی جو بائیڈن سے بات چیت"

اس  دوران صدر ایردوان نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے انسانی المیے کو جلد از جلد روکا جانا چاہیے، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت سے دستبرداری فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنا سکتی ہے، اب  عالمی اور امریکی رائے عامہ دونوں نے اس مطالبے پر مزید آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جلد از جلد مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا امریکہ کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ صباح:" وزیر فیدان کے آذربائیجان میں اہم بیانات"

ترک وزیر خارجہ  حاقان  فیدان نے  کل آذربائیجان میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں  فائر بندی کی راہ   صرف امریکہ  حائل ہے ،   اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو اس صورتحال کو اچھی طرح سمجھنا چاہیے۔ میں  امید کرتا ہوں کہ امریکہ   اب اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی راہ میں مزید رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گا۔

روزنامہ حریت :" ایردوان نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے، صدر پوتن"

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے کل  پریس کانفرس   میں  اسرائیل۔ حماس جنگ کا ذکر کیا اور صدر رجب طیب ایردوان  کے غزہ کے حوالے سے کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر توجہ مبذول کرائی۔

روزنامہ سٹار:"  پی کے کے  دہشت گرد نتظیم کے ہمراہ جنگی مشقیں کرنے والے امریکہ  کے خلاف ترکیہ کا رد عمل "

وزارت قومی دفاع کے ذرائع نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے امریکی حمایت کے حوالے سے کہا ہے کہ "امریکہ سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم کی ہر طرح کی امداد و تعاون کو ختم کرے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں مخلصانہ مدد کرے۔"

روزنامہ  خبر ترک:"  پہلے ترک   خلائی  مسافر کی روانگی کی تاریخ کا تعین"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح  کاجر نے  اعلان کیا ہے کہ  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خدمات   ادا کرنے  کے لیے    پہلا ترک  خلائی مسافر آلپر گیزر آوجی 9 جنوری 2024 کو خلا میں  جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں