ترک اخبارات سے جھلکیاں - 04.12.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2072120
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 04.12.2023

 

 

***روزنامہ حریت:"  وزارت خارجہ کے ترجمان کیچے لی  کا اسرائیلی وزیر کی پوسٹ پر شدید ردِ عمل"

وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچے لی  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کے خلاف قابض طاقت کے وحشیانہ حملوں کو کسی بھی طرح سے اپنے دفاع کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

 

***روزنامہ صباح:"  قرتولموش: اسرائیل  کی  فلسطین کے اسپتالوں پر بمباری اور دنیا صرف تماشائی بنی ہوئی ہے ،  کہاں ہے انسانیت؟ "

ترکیہ کی قومی اسمبلی کےاسپیکر  نعمان قرتولموش نے اپنے بیان میں اسرائیلی جبر کے خلاف خاموش رہنے والے ممالک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''اسرائیل نے فلسطین کے ہسپتال پر بمباری کی۔ تیس سے زائد بچے چیختے ہوئے مر گئے اور اسے  پوری دنیا نے دیکھا ہے  کہاں  ہے انسانیت ؟

 

***روزنامہ ینی شفق :"   پنجہ کلید آپریشن  والے علاقے میں ڈرونز   سے  آپریشن"

PKK کے 3 دہشت گردوں  جن کا کل عراق کے شمال میں پنجہ کلید  کے علاقے میں پتہ چلا تھا، کو ترک مسلح افواج  کے ڈرونز نے آپریشن کرتے ہوئے ان تینوں  کو غیر فعال کردیا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن :" غیر ملکی تجارت میں ایک نیا ریکارڈ"

وزیر تجارت عمر بولات نے اعلان کیا کہ نومبر میں غیر ملکی تجارت،  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ وزیر تجارت بولات نے  کہا کہ  نومبر میں 23.01 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

 

***روزنامہ  سٹار :" توپراک راز گاتلی اولو : ہمارا مقصد عالمی چیمپئن بننا ہے"

قومی موٹرسائیکل سوار توپراک راز گاتلی اولو ، جنہوں نے 552 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ کو دوسرے نمبر پر ختم کیا، نے کہا کہ ان  کا مقصد نئے سیزن  اور نئے میدان میں دوبارہ عالمی چیمپئن بننا ہے۔



متعللقہ خبریں