ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

03.11.2023

2059905
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :"ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر  کا غزہ کے حوالے سے پیغام"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے گزشتہ روز بوسنیا ۔ ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو  میں اپنے بیان میں غزہ میں انسانیت کے خلاف ہونے والے مظالم پر  زور دیتے  ہوئےکہ  آج غزہ میں قتل عام کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملے گی۔انہیں  بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائیگا اور وہ اپنے کیے کی قیمت ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا، "خاموش رہنے والے اور اس قتل عام پر آنکھیں بند کرنے والوں کا بھی  احتساب ہو  گا۔"

روزنامہ وطن:"وزیر خارجہ حاقان  کا یورپی یونین کے خلاف غزہ کے حوالے سے رد عمل"

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جرمنی میں منعقدہ" یورپی یونین  میں توسیع اور اصلاحات" کے  زیر ِ عنوان  وزارتی سطح پر منعقدہ  اجلاس کی  بند کمرے میں نشست میں  غزہ میں انسانی  المیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "بعض یورپی یونین  کے ممالک میں  فلسطینیوں کے ساتھ تعاون مظاہروںپر پابندی عائد کرنا دہرے معیار کا عکاس ہے۔ "

روزنامہ سٹار :" غزہ میں زیر علاج  فلسطینیوں کی ترکیہ منتقلی کے معاملے میں ہم  ہر ممکنہ  تعاون کے لیے تیار ہیں، وزیر قوجا"

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اپنا آپریشن بند کرنے پر مجبور ہونے والے غزہ میں ترکیہ۔ فلسطین فرینڈشپ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے  علاج معالجے کو جاری رکھنے اور غزہ میں دیگر بچوں اور بالغوں  جو کہ انتہائی نگہداشت کے مریض ہیں اور  جو طبی طور پر فٹ سمجھے جاتے ہیں کو  ترکیہ منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روزنامہ خبر ترک:"ایک ہفتے کے اندر 87 دہشت گرد غیر فعال"

وزارت دفاع  کے  پریس و تعلقات ِ عامہ امور کے مشیر   کوموڈور  ذکی آک ترک  نے وزارت کی ہفتہ وار پریس کانفرس میں   بتایا ہے کہ" گزشتہ ایک ہفتے میں 87 دہشت گردوں کو بے اثر کیا گیا ہے ،  جس کے بعد رواں سال کے اندر غیر فعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 1802 جبکہ 24 جولائی  2015 سے ابتک 39 ہزار 145 ہو گئی ہے۔"

روزنامہ حریت:"امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن  کا دورہ ترکیہ "

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  ترکیہ کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ 5 نومبر کو ترکیہ  کا دورہ کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں