ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ملکی اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں

2056225
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ملکی اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

۔۔۔ روزنامہ صباح:" اے  اسرائیل مغرب تمہارا  مقروض ہے لیکن ترکیہ تمہارا مقروض نہیں ہے" کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اے اسرائیل :مغرب، حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ اس کی  وجہ یہ ہے کہ مغرب پر تمہارا بہت قرضہ ہے لیکن ترکیہ پر تمہارا کوئی قرضہ نہیں ہے۔ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اپنی زمین اور شہریوں کے تحفظ کے لئے جدوجہد  کرنے والا ایک مجاہد گروپ ہے"۔

۔۔۔ روزنامہ حریت : " زمینی آپریشن اس وحشت کو قتل عام میں تبدیل کر دے گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل قطر میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غزّہ کے خلاف کوئی زمینی آپریشن اس وحشت کو مکمل معنوں میں قتل عام میں تبدیل کر دے گا۔

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: "آلتن کی طرف سے اسرائیل سے اپیل"  کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر  محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے اسرائیلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سِول جانی نقصان کی طرف سے لاپرواہی  برتنے سے باز آئیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں  کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک نے اپنی خبر کے لئے "انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 14،5 ملین سے بڑھ گئی ہے" کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ بحیرہ روم سیاحتی ہوٹل مالکان  کی یونین کے سربراہ قان قاوال اوعلو نے کہا ہے کہ انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد کل سے 14،5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے روس پہلے، جرمنی دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

۔۔۔ روزنامہ اسٹار:"1915 چناق قلعہ پُل نے ایوارڈ جیت لیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ دنیا کے بہترین منصوبوں میں شامل اور ترکیہ کے بڑے ترین پُلوں میں سے ایک 1915 چناق قلعہ پُل نے "گلوبل بیسٹ پروجیکٹ" مقابلے میں اوّل ایوارڈ جیت لیا ہے۔



متعللقہ خبریں