ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

25.08.2023

2029116
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن :"ہم عراق  میں PKK کے وائرس کو ختم کر کے رہیں گے، وزیر فیدان"

وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ ’’دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمیں  ابھی بھی کافی محنت کرنی ہو گی۔ ہم نے ترکیہ میں اس مسئلے کو بڑی حد تک حل کر لیا ہے۔ فی الحال، PKK کی دہشت گردی عراقی سرزمین  میں روپوش ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم مل کر اس وائرس کو عراق سے ختم کر دیں گے۔‘‘

روزنامہ صباح:"ترکیہ کا مشترکہ جنگی مشقوں کے خلاف رد عمل"

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ   میں  امریکہ کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے۔ وائے پی جی کے ہمراہ شمالی شام میں  مشترکہ جنگی مشقوں کے   بارے میں کہا گیا ہے کہ  'دوست و اتحادی ممالک سے ہماری توقع:  دہشت  گرد تنظیم کی  امداد و تعاون کا خاتمہ  کرنا اور  ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  مخلصانہ   تعاون   فراہم کرنا ہے۔'

روزنامہ حریت"ڈینش سفارتکار کی 5 ویں بار دفتر خارجہ طلبی"

مسلمان ممالک کے سفارتخانوں کے سامنے مقدس کتاب قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے جاری رہنے پر ڈنمارک کے انقرہ میں سفارتخانے کے ناظم اعلی کو ایک بار پھر  دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے   رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار:" اقوام متحدہ  کے با اختیارافسر  نے ترک  اخباری نمائندے کے قبرص کے بارے میں سوال کا جواب نہیں دیا"

اقوام متحدہ  نےقبرصی یونانی انتظامیہ    کی بفر زون میں  خلاف ورزیوں پر ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا  اور نہ ہی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے انسانی منصوبے  پیلے شاہراہ کی تعمیر   میں کیونکر رکاوٹ  پیدا کرنے کی کوشش کرنے اور فریقین کےساتھ   مختلف  برتاؤ  روا  رکھنے کی وضاحت کی ہے۔

روزنامہ خبر ترک :" سال  کی پہلی ششماہی میں ترکیہ  میں   4.8 ارب ڈالر کی بین الاقوامی سرمایہ کاری"

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں   ترکیہ میں 4.8 ارب ڈالر کی  عالمی  سطح پر براہ راست سرمایہ کاری   کی گئی ہے۔اور اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ آئندہ کے 6 ماہ میں   کم ازکم 7.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری     عمل میں آئیگی۔

 



متعللقہ خبریں