ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

04.07.2023

2006714
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :" صدر ایردوان :قرآن کریم کو شہید کرنا ہر گز آزادی اظہار نہیں ہو سکتا "

صدر رجب طیب ایردوان نے  کل کے کابینہ اجلاس کے بعد بیانات دیتے ہوئے  سویڈن میں قرآن کریم کو نذرِ آتش کرنے کےمعاملے پر  بات کرتے ہوئے کہا کہ" جس طرح  کسی گرجا گھر،  مناسٹر یا کسی دوسری عبادت گاہ کو آگ لگانا آزادی کے زمرے میں نہیں آتا اسی طرح ہماری مقدس کتاب قرآن مجید کو  نذر ِ آتش کرنا ہر گز آزادی   نہیں ہے۔ "

روزنامہ سٹار:"یورپی پریس کا  کالم: اگر کوئی کر سکتا ہے تو وہ ایردوان ہیں"

یورپی  پریس میں  قلم بند کردہ  ایک کالم  میں لکھا گیا ہے کہ    یوکرین۔ روس جنگ  میں ممکنہ قیام ِ امن  کے لیے ثالث  کے فرائض  اگر  کوئی لیڈر ادا کر سکتا ہے تو وہ محض ایردوان ہی ہیں۔

روزنامہ حریت:"وزارت تجارت نے برآمدات کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا"

وزارت تجارت کی  طرف سے کل  جاری کردہ بیان کے مطابق ماہ جون میں ترکیہ کی برآمدات 20.9 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔  یہ اعداد وشمار سال 2023 کے پہلے 5 ماہ  کی ماہانہ اوسط سے بڑھ کر   ہیں۔

روزنامہ صباح "میلاتووچ"ہم ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعاون کو تقویت دیں گے"

مونٹیگرو کے صدر جاکاو میلا تووچ  نے ترکیہ اور ان کے ملک کے مابین اقتصادی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان کے دورہ ترکیہ کے دوران  ، ہم دونوں ممالک کے اقتصادی وفود کے  مجوزہ  اجلاس  کی وساطت سے اقتصادی  تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔"

روزنامہ وطن :" آنکا  ۔3  کے لیے  ٹینکر کا ہدف"

ترکیہ کی طرف سے ابتک تیار کردہ  قیمتی ترین ڈراونز میں شامل آنکا ۔3  کے موجدین کا کہنا ہے کہ ہم اس طیارے کو  "ٹینکر طیارے" کے طور پر بھی استعمال کر سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں