ترک اخبارات سے جھلکیاں - 15.06.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2000056
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 15.06.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت :  "ایردوان : سویڈن اپنا فرائض ادا کرنے کی ضرورت ہے "

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  اور آذربائیجان کے دورے کے بعد طیارے میں موجود صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "سب سے پہلے، سویڈن کو اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کا ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  سویڈن کو اس دہشت گرد تنظیم (PKK)  کو سب سے پہلے ختم کرنا چاہیے۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  " امریکی سفیر کی طرف سے ترکیہ کی  تعریف"

انقرہ میں امریکہ کے سفیر  جیفری فلیک نے کہا کہ ترکیہ کے علاوہ کوئی دوسرا ملک مونٹریکس کنونشن کو عملی جامہ پہنا کر روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کو قابو میں نہیں لا سکتا تھا اور نہ ہی کوئی دوسرا ملک اناج راہدری معاہدے  پر عمل درآمد کرواسکتا تھا۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "ترکیہ کے مسلح ڈرانز کویت کو برآمد "

کویت ترکیہ کے  مسلح ڈڑانز  بائراکتار ٹی بی -2  خریدے گا۔ ترکیہ یہ ڈرانز پہلے ہی کئی ممالک کو فروخت کررہا ہے۔ کویت اور ترکیہ نے ان ڈرانز کی خریداری کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار "جرمن ٹوارزم کمپنی   TUI ترکیہ کی سیاحت "

جرمن ٹورازم آپریٹر TUI نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں موسم گرما  میں بڑے پیمانے پر جرمن سیاحوں کی ترکیہ  کی  سیر  کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے  اور بہت بڑی تعداد میں  جرمن سیاحوں کی انطالیہ   میں چھٹیاں گزارنے کی مانگ میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  

 

***روزنامہ وطن: "اورال اولو: 2023 میں 299 ہزار سے زیادہ کروز مسافروں کی میزبانی کی گئی"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال  اولو نے کہا، "ہم نے 2023 کے پہلے 5 مہینوں میں 299 ہزار سے زیادہ کروز مسافروں کی میزبانی کی ہے۔



متعللقہ خبریں