ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

23.05.2023

1989579
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن :" نیو یارک کے ٹرکش ہاوس  پر حملہ"

امریکہ میں ترکیہ کے اقوام متحدہ  میں دائمی مندوب کے دفتر اور نیو یارک قونصلیٹ جنرل کے دفاتر واقع ہونے والی   ٹرکش ہاوس  عمارت  پر حملہ کیا گیا۔   ترک  صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ  کا عمل جاری ہونے والی   عمارت  پر ایک نا معلوم  شخص نے   سریے کے ساتھ عمارت کے بعض شیشے توڑ ڈالے، حملے کے حوالے سے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ سٹار:"ایردوان   : اس دہشت گرد کو تلاش کریں"

صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ PKK کے حامی  ترکیہ  کے انتخابات کے لیے یورپی ممالک میں  پولنگ میں حصہ لینے والے رائے دہندگان پر حملے کیے ہیں اور اب انہوں نے  متحدہ امریکہ میں ٹرکش ہاوس کے شیشے توڑنے جیسی  غیر مہذبانہ حرکت کی  ہے۔ امریکی متعلقہ اداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا کہ"آپ کو ٹرکش ہاوس  پر حملہ کرنے والے اس  دہشت گرد کو تلاش کرنا ہو گا۔"

روزنامہ صباح :" شامی مہاجرین کی وطن واپسی منصوبے پر کام جاری ہے"

اقتدار کی اے کے پارٹی کے  وائس چیئرمین  نعمان قرتلمش  کا کہنا ہے کہ  ابتک ،خانہ جنگی سے راہ فرار اختیار کرنے والے   لاکھ  ہزار شامی شہری  اس ملک میں تشکیل دیے گئے  محفوظ  علاقوں کو واپسی ممکن بنی ہے۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  محفوظ اور رضامندی سے وطن واپسی کے لیے امور پر کام جاری  ہے، آئندہ کے ایام میں دس لاکھ شامی شہریوں کی واپسی  پر سرعت سے کام کیا جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک :"ترک معیشت پر اعتماد   میں بدستور اضافہ جاری "

ترک معیشت پر اعتماد  میں  ہر گزرتے دن  اضافہ جاری ہے۔ صارف  اعتمادانڈکس، ماہ مئی کے مقابلے میں  4 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے 91.1 فیصد تک ہو گیا ہے۔  اس طرح سال 2022 کے آخری  عشرے کے مطابق صارف اعتماد میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ  ریکارڈ ہو ا  ہے ، جو کہ جولائی 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

روزنامہ حریت :"وزیر نباتی : ترکیہ نے  متعدد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا"

خزانہ نورالدین نباتی کا کہنا  ہے " وبا کے  ایام میں پوری  دنیا میں کساد بازاری نمایاں رہی تو ترکیہ نے اس بر عکس ترقی کی۔ 2021 میں 11.4 فیصد کی مضبوط شرح نمو  کے بعد، ترکیہ  2022 میں 5.6 فیصد کی شرح نمو  حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ یہ پیش رفت اس دور میں ہوئی ہے  جب روس-یوکرین جنگ کے  باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنی لگی تھیں ۔ ترکیہ نے اس دوڑ میں بیشتر ممالک  کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں