اخبارات کی جھلکیاں

10.05.23

1984665
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے  سوڈانی  بقائے کونسل کے صدر جنرل عبدلفتح عبدالرحمن البرہان  سے ٹیلی فون بات چیت میں  سوڈان میں مقیم ترک شہریوں کےمحفوظ انخلا پر بات چیت کی ہے۔ صدر ایردوان نے  اس بات چیت میں کہا کہ ہم سوڈانی طرفین کے مابین جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے  میزبانی کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ترک امور خارجہ  نے  اسرائیل کے غزہ پر کیے گئے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتےہوئے ایسے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک  نے خبر دی ہے کہ  روس نے بحیرہ اسود میں  اناج راہداری کے سلسلے میں  بحری جہازوں کی آمد ورفت پر مبنی معاہدے کو موخر کر دیا تھا   مگر اب ترکیہ کی کوششوں سے یہ راہداری دوبارہ سے فعال بنا دی گئی ہے۔

 

روزنامہ صباح  کے مطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے انسداد دہشتگردی  کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ اب گابار میں دہشتگرد نہیں بلکہ پٹرول مل رہا ہے۔

 

روزنامہ حریت  کا لکھنا ہے کہ  انسانی مشاہداتی طیارہ  اوطاق   کسی ممکنہ آفت کے بعد متاثرہ علاقے میں اپنی پرواز کے بیس منٹ بعد ہی  نقصانات کا اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں