ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

31.03.2023

1968019
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت" قومی سلامتی کونسل میں  زلزلے  کے معاملے پر زور"

صدر رجب طیب ایردوان  کی زیر قیادت منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  اجلاس میں  6 فروری کے زلزلو  ں کے بعد  منظر عام  پر آنے والی صورتحال  کا جائزہ لیتے ہوئے  خطے میں زندگی کو فی الفور معمول پر لائے جانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق "فن لینڈ کی  نیٹو رکنیت کی منظوری"

فن لینڈ  کی نیٹو میں شراکت پروٹوکول  کی  منظوری سے متعلق  بل  کی ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کی جنرل کمیٹی میں منظوری دے دی گئی  ہے۔

روزنامہ وطن "قزل ایلما  کی ایک اور کامیابی"

بائکار فرم کی جانب سے مکمل طور پر اپنے امکانات کے ساتھ تیار کردہ قومی اور منفرد طرز کے بائراکتار قزل ایلما  جنگی ڈراون کی پروازیں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ درمیانی  بلندی  پر پرواز کرنے کے سسٹم کی آزمائش کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ  گئی  ہے۔

روزنامہ سٹار " ترکیہ کے لیے  پہلا فلائٹ آپریشن شروع"

اسرائیلی الا آل گروپ کے اشتراک کی  حامل سن ڈور ایئر لائنزنے  16 سال کے  بعد ترکیہ  کے لیے اپنی پروازوں کو بحال  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ صباح"روس میں ترکیہ  میں تعطیلات  کے پیکیجز کی 30 تا 40 فیصد فروخت مکمل"

روسی ٹور ایجنسیوں کی یونین نے  اطلاع دی ہے کہ روسی ٹور  آپریٹرز  کی    ابتدائی بکنگ   فریم ورک کے تحت  ترکیہ  میں گرمیوں کی تعطیلات منانے کے پیکیجز  کے 30 تا 40 فیصد کو فروخت کیا جا چکا ہے۔ 



متعللقہ خبریں