ترک اخبارات سے جھلکیاں - 27.03.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1965496
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 27.03.2023

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ایردوان : ہمارا مقصد ایک سال کے اندر زلزلہ زدہ علاقے کو بحال کرنا ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 'ہمارا مقصد ایک سال میں    انفراسٹرکچر، سماجی اور تجارتی یونٹس کے ساتھ 3 لاکھ  19  ہزار مکانات تعمیر کرتے ہوئے  زلزلے کے متاثرہ علاقوں  کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "ایردوان  کی طرف سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام"

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  انہوں نے زلزلے کے بعد  اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ  قوم گزشتہ زلزلے کی تباہی میں قوم کے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی کتنی اہم خوبیوں کی مالک ہے۔ ایردوان  نے کہا کہ ہم بین الاقوامی امداد، خاص طور پر دوست اور برادر ممالک کو کبھی نہیں  فراموش کریں گے۔

 

***روز نامہ حریت: "مرات کورم،  : ہم شہرآباد کرنے کی نئی تاریخ رقم کریں گے "

ماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مرات کورم نے کہا، “ہم نے زلزلہ زدہ علاقے میں اب تک 53 ہزار 830 مکانات کی تعمیر کا عمل شروع  کرچکے ہیں ۔ ہم نے ان میں سے 22 ہزار 467 کی بنیاد رکھ دی ہے۔  ہم اپنے 11 صوبوں میں تعمیراتی عمل شرو کرتے ہوئے شہر آباد کرنے کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: " چاوش اولو کی گوٹریس سے ٹیلی  فون پر بات چیت "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔  وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، چاووش اولو اور گوتیرس نے "زیرو ویسٹ" اقدام اور استنبول اناج کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ وطن: "محکمہ مذہبی امور کے سربراہ کی ڈنمارک کے لوگوں سے اپیل"

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ  علی ایرباش نے ڈنمارک میں قرآن  کریم اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف حملے  سے متعلق ڈنمارک کے عوام سے  اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قرآن کریم  کی بدولت بہت سے لوگ برائیوں سے منہ موڑ کر نیک بن گئے۔ ترکیہ کے پرچم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا کون کبھی رائیگاں نہیں گیا ہے۔  انہوں نے ڈنمارک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں  قرآن کریم  پڑھو اور ترکیہ کے پرچم کا احترام کرو  اور بُرائی  سے بچو۔



متعللقہ خبریں