اخبارات کی جھلکیاں

22.03.23

1963328
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح  کےمطابق، صدر رجب طیب ایردوان  نے عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی  کے ہمراہ انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بصرہ سے ترکیہ تک ایک ترقیاتی شاہراہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا ۔صدر ایردوان نے یقیین ظاہر کیا کہ  اس منصوبے  سء خطہ ای کنئی شاہراہ ریشم سے متعارف ہوگا۔

 

 روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرتسوغ  سے ٹیلیفون ر رابطہ کرتےہوئے  مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے  پر تشدد واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتےہوئے  اس بات کی اہمیت ظاہر کی ہےکہ  مسجد الاقصی کے تاریخی  و مذہبی تشخص  کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کیا جائے۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی و عام انتخابات  کےلیے صدارتی کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا سلسلہ جاری ہے، جمہوری اتحاد  میں شامل بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹِ اور ان کی حلیف سیایس جماعت قوم پرست تحریک پارٹی کے نمائندوں نے صدر ایردوان کی صدارتی امیدواری کےلیے  الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

 

 روزنامہ ینی شفق ماہ صیام کا آغاز ترکیہ میں کل سے ہو رہا ہے،کروڑوں فرزندان اسلام آج پہلی نماز تراویح ادا کریں گے بعد ازاں پہلہ سحر کا اہتمام  کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ترکیہ بھر کی مساجد  میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں بالخصوص آیا صوفیہ اور  ایوب سلطان جامع مساجد کو عرق  گلاب سےغسل دیا  گیا ہے۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کےمطابق، وزیر سیاحت و ثقافت  مہمت نوری ارسوئے نے  بتایا کہ  ترکیہ  کےلیے ہم نے دو سو ممالک میں تعارفی مہموں کو انجام دیا جس کی وجہ سے دنیا کے ہر گوشے سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ہمارا ہدف ساٹھ ملین سیاحوں کی آمد ہے جبکہ سال 2028 تک سو ارب ڈالر کی سیاحتی آمدنی کا ہدف بھی مقرر کر رکھا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں