اخبارات کی جھلکیاں

16.03.23

1960507
اخبارات کی جھلکیاں

 روز نامہ خبر ترک کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ حکومت ایک سال کے عرصے میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرے گی جبکہ اس دوران ساڑھے چھ لاکھ گھر تعمیر کرتے ہوئے  حقداروں میں تقسیم کردے گی  صدر نے مزید کہا  ہماری حکومت نے  بیس سالہ دور اقتدار کے دوران 11 لاکھ 80 ہزار رہائشی بستیاں تعمیر کی ہیں لہذا ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ہم عوام کی مشکلات کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ نیٹو رکنیت کی منظوری کے منتظر ممالک سویڈن اور فن لینڈ  کی نگاہیں ترکیہ کی جانب ہیں، ترکیہ نے مطلوبہ شرائط کے جواب میں فن لینڈ کی حمایت کا یقین دلایا ہے،صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس جمعے کو فن لینڈ سے کیے گئے وعدے کی پاسداری کا احترام کریں گے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان اس جمعے کو نیٹو رکنیت کےلیے فن لینڈ کی حمایت کا اعلان کریں گے ،اس بیان کی بازگشت غیر ملکی میڈیا میں کافی  سنائی دی گئی ہے۔سویڈن کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ وہ اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹا رنے خبر دی ہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے کہا ہے کہ ہم  ملک میں موجود ہائیڈرو کاربن کے ذخائر سے ترک ریاستوںکو مستفید کرنے کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔

 

 روزنامہ وطن  کے  مطابق، ترکیہ کی پہلی  برقی موٹر گاڑی  TOGG  نے تجرباتی ڈرائیو کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، ضلع برصا کی سڑکوں پر عوام کی کثیر تعداد ان گاڑیوں کو چلا کر دیکھ رہی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں