ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

24.02.2023

1951048
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"نئے دو لاکھ فلیٹس کے لیے تیاریاں"

وزیر  برائے ماحولیات، شہری آباد کاری و موسمیات  مراد قورُم نے واضح کیا ہے کہ قاہرامان ماراش   میں آنے والے زلزلوں  سے ایک لاکھ 64 ہزار 321 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک برس  کے اندر  مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر کیے جانے پر زور دینے والے قورُم نے کہا کہ ہم اسوقت  2 لاکھ رہائش گاہوں پر مشتمل  منصوبے پر  متعلقہ ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ سٹار :"زلزوں سے متاثرہ علاقوں میں  کنٹینر   بستیوں کا قیام "

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹریٹAFADنے اطلاع دی ہے کہ قاہرامان ماراش اور خطائے میں رونما  ہونے والے زلزلوں سے متاثرہ صوبوں میں3 لاکھ 29 ہزار 382خیموں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں خطے میں ایک لاکھ کنٹینرز کی تنصیب  کا کام شروع ہو چکا ہے۔

روزنامہ خبر ترک :"کیٹ ونسلیٹ  کی امداد کی اپیل "

آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ ترکیہ میں 11 صوبوں کو متاثر کرنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے بر سر پیکار ہو گئی ہیں۔ نامور  برطانوی اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے  اپنے فالوورز سے زلزلہ متاثرین کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔ ونسلیٹ نے' براہ کرم جتنا ہو سکے عطیہ کریں'   کہتے ہوئے متاثرین سے تعاون کرنے کی  اپیل کی ہے۔ "

روزنامہ ینی شفق:" کھیلوں کی دنیا  زلزلہ زدگان کے لیے یک جان "

وزارت نوجواناں و کھیل، ترک فٹ بال فیڈریشن اور ایسوسی ایشن آف کلبز فاؤنڈیشن کی قیادت میں یکجا ہونے والے کھیلوں سے منسلک کمیونیٹی  زلزلہ زدگان کے لیے ایک مشترکہ عطیہ مہم چلائے گی۔ یکم مارچ بروز بدھ کو منعقد ہونے والی عطیہ مہم کو اسپورٹس چینلز پر مشترکہ طور پر نشر کیا جائے گا۔ل ،نا کہ ہم اسوقت  2 لاکھ رہاءش

روزنامہ صباح:"زلزلوں  کے ترک معیشت پر دائمی اثرات مرتب نہیں ہوں گے"

جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک نے سیاسی سود کی شرح کو 9% سے کم کر کے 8.50% کر دیا ہے۔ مرکزی بینک نے شرح سود میں 50 پوائنٹس کی کمی  کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  پیش گوئی کی کہ قاہرامان ماراش میں  صدی کی آفت قرار دیے جانے والے  زلزلے ملکی معیشت پر دیرپا اثر ات  مرتب نہیں کریں  گے۔



متعللقہ خبریں