ترکیہ کے اخبارات کی جھلکیاں - 13.02.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1945704
ترکیہ کے اخبارات  کی جھلکیاں - 13.02.2023

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ اسٹار: "زلزلے کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما"

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی ترکیہ  میں آنے والے زلزلوں کے بعد صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے لیے ترکیہ تشریف لائے ہیں  نے  اس زلزلے کو  'صدی کی آفت' قرار دیا  ہے۔  صدر ایردوان نے   استنبول میں قصر واحد الدین میں ال ثانی  سے ملاقات کی۔  قطر کے امیر زلزلے کے بعد ترکیہ کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "یونان کی مدد جاری ہے"

ایک طرف جہاں ترکیہ کو تباہ کن زلزلوں کے بعد دنیا کی طرف سے امداد   موصول  ہو رہی ہے  تو اسی دوران یونانی وزیر خارجہ دیندیاس ادانہ   تشریف لاَ ہیں  اور انہوں نے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  سے ملاقات کی ہے۔  دونوں وزراء بعد میں  حطائے  تشریف لے گئے۔ اس موقع پر    زلزلہ زدہ علاقے میں بیان دیتے ہوئے،دیندیا س  نے کہا کہ یونان  ترکیہ  کی امداد کو جاری  رکھے گا۔

 

***روزنامہ  حریت: "شکریہ پڑوسی"

ترکیہ میں زلزلہ زدگان  کی امداد کے لیے  انطالیہ سے   صرف 7.5 کلو میٹر  کے فاصلے پر واقع  یونانی جزیرے میس سے اس بھیجے گئے امدادی پیکٹوں پر یہ  تحریر موجود تھی "پیارے پڑوسی، زلزلے میں تمہارے گھروں کے ساتھ ہمارے دل بھی تباہ ہو گئے"۔

 

***روزنامہ  وطن: "ترکیہ میں بیک وقت امدادی پروگرام "

ٹیلی ویژن براڈکاسٹر ایسوسی ایشن نے 6 فروری کوترکیہ میں  دو زلزلوں کے بعد فنڈ ریزنگ کے لیے امدادی  پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  فنڈ ریزنگ  پروگرام  15 فروری بروز بدھ ترکیہ  کے مقامی  وقت کے مطابق رات   آٹھ  بجے منعقد  کیا جائے گا۔  فنڈ کو ہلال احمر اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے کھاتوں میں جمع  کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح  "انجلینا جولی  کی دنیا کو اپیل "

مشہور امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے  ایک  باپ اور بیٹی کی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے ترکیہ میں آنے والے زلزلے   سے متعلق اپنے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات  دینے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں