ترک اخبارات سے جھلکیاں - 23.01.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1936578
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 23.01.2023

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت: "ایردوان : ہم جلد یا بدیر کنال استنبول کو کی تعمیر کا کام شروع کردیں گے "

صدر رجب طیب ایردوان نے  کیات حانے -استنبول ہوائی اڈے  کے درمیان تیز ترین   میٹرو کی تعمیر کرتے ہوئے  اپنی طاقت اور صلاحیت کو پوری دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کینال  استنبول، جو بحیرہ اسود کو بحیرہ روم سے  ملائے گی ، جلد یا بدیر تعمیر کا کام شروع کردیا جائے  گا۔  صدر ایردوان نے کہا کہ باسفورس کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا اور استنبول کی قدرو قیمت  میں اضافہ ہوگا۔

 

***روزنامہ  صباح: "نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف ایک آواز"

سویڈن میں قرآن ِ پاک   کو نذر آتش  کرنے کے  گھناؤنے حملے پر ترکیہ  شدید ردِ  عمل کا اظہار کیا ہے۔  استنبول میں سویڈن کے قونصلیٹ جنرل کے سامنے سیاہ چادر چڑھائی گئی  محکمہ مذہبی امور کے صدر علی ایرباش کی کال پر ملک بھر کی 90,000 مساجد میں لاکھوں شہری قرآن سننے اور دعا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : " ایرباش: مقدس کتاب کو جنگ میں بھی ہاتھ نہیں لگایا جا سکتا"

محکمہ مذہبی امور کے صدر علی ایرباش نے سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے   کے گھناؤنے جرم کے بارے میں کہا ہے کہ  قرآن صرف مسلمانوں کے لیے بھیجی گئی کتاب نہیں ہے۔ یہ تمام دنیا کے لیے ہدایت کی کتاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدس کتابوں کے احترام کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے جنگ میں بھی ہاتھ نہیں لگایا جانا چاہیے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک:" چیلک: سویڈن انسانیت کے خلاف جرم میں شراکت دار "

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے سویڈن میں ترک  سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’’سویڈن نے ایک ایسے قابل نفرت عمل کی اجازت دی ہے جو انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ یہ اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ یہ تمام انسانی اقدار کے خلاف رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سویڈش حکام انسانیت کے خلاف جرائم کا حصہ رہے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار : "بائراکتار ٹی بی 2  ریپر کو پیچھے چھوڑ دیا "

دنیا کی  مشہور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، MIT ٹیکنالوجی کے ریویو میں  ترکیہ کی مسلح ڈران  بائراکتار ٹی بی 2  کی پیش رفت کی ٹیکنالوجیز  کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔  میگزین میں کہا گیا  کہ  بائراکتار ٹی بی 2  2 کو امریکی ساختہ ڈران ریپر سے زیادہ  بہتر ہے۔



متعللقہ خبریں