اخبارات کی جھلکیاں

اخبارات کی جھلکیاں

1931041
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق کےمطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش  اولو نے یقین ظاہر کیا ہے کہ  روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ مذاکراتی میز پر ہو جائے گا۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا کہ  گیارہ سال بعد ترکیہ اور شام کے درمیان مذاکراتی دور کا آغاز  خالصتاً نیک نیتی اور علاقائی استحکام کی بحالی کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ ایک پیش رفت ہے جس پر ہمیں امید ہے کہ باہمی روابط کے ذریعے امن و استحکام کی بحالی کے لیے  ایک سازگار ماحول تشکیل پائے گا۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ ولندیزی  محققہ رینا نیتیس نے کہا ہے کہ  مغربی ممالک نے پی کےکے دہشت گرد تنظیم کے خلاف ترکیہ کی تبیہات پر توجہ نہیں دی  اور وہ ترکیہ کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہونے کی وجہ سے  دہشتگرد تنظیم پی ک کے اور  وائی پی جی کا سیاہ چہرہ دیکھنے سے عاری نظر آتے ہیں۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، دنیا کے بیشتر ممالک کو برآمد کردہ ترک ساختہ  اسلحے کا چرچا جرمن اخبار ڈی ویلٹ  نے کیا جس کے بعد چین کے نمایاں روزنامے پیپلز ڈیلی نے بھی اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ترکیہ   فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے جس کا پہلا  جنگی طیارہ اپنے حریف طیاروں سے منفرد نظر آتا ہے۔

 

 روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ عالمی الیکٹرانک مصنوعات کی نمائش سی ای ایس نے ترک مصنوعات کی بھی میزبانی کی،امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ اس نمائش میں ترک تاجروں اور صنعت کاروں کو کافی پذیرائی ملی۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں