ترک اخبارات سے جھلکیاں

10.01.2023

1930461
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :" ایردوان:  ترک دفاعی صنعت نے برآمدات  کا ریکارڈ توڑ دیا"

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی دفاعی برآمدات   نے گزشتہ برس 4 ارب 400 ملین ڈالر کے ساتھ  ایک  ریکارڈ قائم کیا ہے۔  امسال ہم  جنگی طیاروں کو ہینگرز سے  اتاریں گے۔  دنیا کے پہلے مسلح ڈراونز بحری جہاز انادولو کو امسال    خدمات کے لیے پیش کر دیا جائیگا۔

وطن : "قومی لڑاکا طیارے کی  پہلی  پرواز مقررہ وقت سے  قبل"

قومی لڑاکا طیاروں کی تیاری کا عمل  توقع سے قبل  پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔   ترک ہوائی و خلائی صنعت کے ڈائریکٹر جنرل تیمل کوتل کا  کہنا ہے کہ  2025 میں منصوبہ بندی کردہ  لڑاکا طیارے  رواں سال کے آخیر میں پرواز  کے لیے تیار ہوں گے۔

روزنامہ ینی شفق :"ترکیہ سے امریکہ کو  ریکارڈ سطح کی برآمدات"

گزشتہ  برس ترکیہ سے  امریکہ کو برآمدات کی سطح 14 ارب 362 ملین  تک رہی ہے تو ترکیہ  نے   امریکہ کو برآمدات میں 1 ارب 520 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔  سال 2022 میں  امریکہ،  روس کے بعد ترکیہ سے سب سے زیادہ برآمدات کیا جانے والا دوسرا ملک ہے۔

روزنامہ صباح:" متعدد ممالک سے ٹوگ کو پیشکشوں کی بوچھاڑ"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیِ وارانک  نے امریکہ میں  دنیا کی عظیم ترین 'صارف  الیکڑونک   نمائش سی ای ایس 2023 میں نمائش کردہ ترکیہ  کی الیکڑک  موٹر گاڑی ٹوگ  کے اسٹال کا  دورہ کیا۔  وزیر وارانک نے کہا کہ  مشرق وسطی  سے  اور  یورپ  سے    لوگوں نے اس گاڑی میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے     ڈسڑی بیوٹر بننے کی خواہش  کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ سٹار:" عالمی   بڑٰی فرم   کا اربوں ڈالر  کا فیصلہ"

چینی   ای۔ ٹریڈ فرم  علی بابا  نے ترکیہ  میں ایک   ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان  کیا ہے۔ علی بابا   ورلڈ کے  صدر مچل  ایوانز  کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں وسیع پیمانے کی پیداواری استعداد موجود ہے، اس ضمن میں یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ    فائدے کا حامل ملک ہے۔



متعللقہ خبریں