ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.12.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1924738
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.12.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***خبر  ترک: "بحیرہ اسود کی گیس مارچ میں گھروں میں  جلے گی"

ترکیہ کے علاقے  بحیرہ اسود میں 710 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر ملے ہیں جن کی مجموعی مالیت 1 ٹریلین ڈالر ہے۔ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر،  فاتح  دونمیز نے کہا ہے کہ مارچ کے آخر تک گھروں میں گیس فراہم کرنا شروع کردیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "دنیا بھر میں  ترکیہ کے چرچے"

بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والے قدرتی گیس کے نئے ذخائر کے بارے میں  عالمی پریس  نے وسیع  کوریج  دی ہے۔  خبروں میں ترکیہ کے بڑھتے  ہوئے گیس کے ذخائر کی تفصیلات شامل  کی گئی  ہیں  اور بتایا گیا ہے کہ قدرتی گیس  کے میدان میں ملنے والے ذخائر سوچ سے کہیں زیادہ ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ٹرکش ائیر لائنز  شنگھائی کے لیے پروازیں شروع  کررہی ہے"

چین، جس نے حال ہی میں "زیرو کوویڈ" پالیسی کے ساتھ انتہائی سخت اقدامات پر عمل درآمد کیا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 جنوری سے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں  اٹھا رہا ہے۔ دوسری جانب ترکش ایئر لائنز (THY) نے اپنی شنگھائی پروازیں 13 جنوری سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: "صبیحہ  گیوکچین  ایئرپورٹ  کا  نیا  ریکارڈ "

استنبول صبیحہ گیوکیچن انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 24 دسمبر کو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں 29,162 مسافروں کے ساتھ ایک تاریخی ریکارڈ   قائم  کیا ہے ۔اس ائیر پورٹ پر  24 دسمبر کو 29,162 مسافر بین الاقوامی پروازوں سے استنبول پہنچے۔

 

***روزنامہ صباح: "  استنبول اسٹاک  ایکسچینج  پر  سرمایہ کاروں  کی نظریں "

استنبول اسٹاک  ایکسچینج ، سرمایہ کاروں کے لیے کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے  کیونکہاس سال  اس کے حصص میں  200 فیصد اضافہ  ہوا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج  میں سرمایہ کاروں کی تعداد 2021 کے اختتام کے مقابلے میں 1 ملین 280 ہزار افراد کا اضافہ ہوا اور 3 ملین 650 ہزار کی تاریخی چوٹی تک پہنچ گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں