ترک اخبارات سے جھلکیاں -27.12.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1924178
ترک اخبارات سے جھلکیاں -27.12.2022

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی نئی دریافت"

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ بحیرہ اسود میں 58 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بحیرہ اسود میں گیس کے ذخائر 710 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں قدرتی گیس کی موجودہ قیمتوں کے مطابق یہ ذخائیر  1 ٹریلین ڈالر  مالیت کے ہیں ۔

 

***روزنامہ  اسٹار: "شام کے شمال میں ایک سیکورٹی لائن قائم کی جائے گی"

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  وہ دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی کو اگلے سال پوری جنوبی سرحدوں کے ساتھ سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے  جاری رکھیں گے۔  صدر  ایردوان نے کہا، "ہم اپنی 30 کلو میٹر گہری سیکورٹی لائن میں خلا کو ختم کرنے کے لیے نئے اقدامات کریں گے۔ تاکہ ہمارے ملک کے خلاف خاص طور پر شام سے لاحق خطرات کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

 

***روزنامہ حریت: "ایردوان نے 3 سال پہلے خبردار کیا تھا"

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملے کے بعد شروع ہونے والے واقعات میں، جن میں تین افراد ہلاک ہوئے، پی کے کے کے حامیوں نے ہنگامے برپا کرتے ہوئے  کئی گاڑیوں کو نذر آتش   کردیا جبکہ  ان ہنگاموں کے دوران  متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔صدر ایردوان نے  2019 میں اپنی ایک تقریر میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے ممالک  کو خبر دار کرتے ہوئے ان کی اس غلطیوں کی نشاندہی کی تھی  اور کہا تھا کہ آپ دہشت گردی کے جس   سانپ  کو پال رہے ہیں وہ ایک سن آپ کو ہی ڈس لے گا  اور اب ایسا ہی ہوا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح :" فرانس کے سفیر کی وزارت خارجہ  طلبی"

انقرہ میں فرانس کے سفیر ہیرو ماگرو کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔ فرانسیسی سفیر نے ترکیہ کے خلاف PKK/PYD/YPG حلقوں کی طرف سے شروع کیے گئے کالے پروپیگنڈے اور اس پروپیگنڈے میں فرانسیسی حکومت کے اہلکاروں اور کچھ سیاستدانوں کے استعمال پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "سعودی عرب  کا  ترکیہ میں 3.3 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف"

سعودی عرب سے 100 سے زائد کمپنیاں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے لیے ترکیہ آئِ ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات سے جو مثبت ماحول پیدا ہوا اس کی جھلک سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں بھی دیکھنے میں آئی۔ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری، خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اعلان کیا کہ ان کا مقصد 2030 کے وژن کے دائرہ کار میں



متعللقہ خبریں