ترک اخبارات سے جھلکیاں

12.12.2022

1917727
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  حریت :"ایردوان   کی پوتن   سے  انتہائی اہم  بات چیت"

صدر  رجب  طیب ایردوان  نے روسی  صدر  ولا دیمر پوتن    سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،  اس دوران  توانائی سمیت   ترکیہ ۔  روس تعلقات  پر بات چیت   کی گئی، اناج راہداری اور  دہشت گردی کے خلاف  جنگ سمیت  علاقائی  معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ صباح:"ایردوان   کا 30 کلو میٹر    کے معاملے میں انتباہ"

صدر ایردوان نے   روسی صدر پوتن سے بات چیت کے دوران شمالی شام میں   دہشت گردوں کے خلاف  عسکری کاروائی  پر توجہ مبذول کرائی۔     ترک صدر نے  2019  میں طے پانے والی سوچی مطابقت   سے ہم آہنگ طریقے سے  دہشت گردوں کو اولین طور پر  ترکیہ کی سرحدوں سے  30 کلو میڑ  تک پیچھے  ہٹائے جانے کی اہمیت اور اولیت  کو زیر لب لایا۔

روزنامہ سٹار:"ایردوان کی زیلنسکی سے بات چیت"

صدر  ایردوان نے یوکرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی سے    ٹیلی فون  ک بات چیت کی ہے۔   انہوں نے اس دوران   اپنے ہم منصب سے کہا ہے کہ  کٹھن گزرنے والے  موسم ِ سرما  میں یوکرینی عوام  کی انسانی ضروریات  کو پورا کرنے کی کاروائیوں پر عمل درآمد کرنے   اور زاپوریا  نکلیئر پاور اسٹیشن  کے معاملے میں  کسی حل تک پہنچنے کی تمنا کا اظہار کیا۔

روزنامہ خبر ترک :"ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن   نے ترکیہ کو حق بجانب قرار دے دیا"

ڈبلیو ٹی او نے  متحدہ امریکہ کی جانب سے سال 2018 میں ترکیہ سمیت  دیگر ممالک سے اسٹیل اور ایلومینیم  کی درآمدات پر اضافی کسٹم ٹیکس   عائد کرنے کو  عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق :" ترکیہ کی مقامی موٹر گاڑی قومی اسمبلی میں "

وزیر ِ صنعت و تجارت  مصطفی ٰ وارانک  ترکیہ گرینڈ نیشنل  اسمبلی  میں جاری بجٹ  مذاکرات میں  شرکت کے لیے  ترکیہ کی مقامی موٹر گاڑی   ٹوگ  پر سواری کرتے ہوئے گئے۔   انہوں نے بتایا کہ "ترکیہ کا 60 سالہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔  ہم نے  اس فخر کو  شہریوں تک  پہنچانا چاہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں