اخبارات کی جھلکیاں

16/11/22

1906796
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے تحت غذائی و توانائی تحفظ کے زیر عنوان ایک پینل سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا کو کھاد منڈیوں میں استحکام برقرار رکھنا ہوگا بصورت دیگر آئندہ سال ہمیں ایک سنگین غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے سلسلے میں امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی جس میں ایف سولہ سے متعلقہ تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

 

روزنامہ اسٹار نے  لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے  گزشتہ روز اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے بالی میں ملاقات کی،ملاقات کے بعد اطالوی وزارت عظمی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  دونوں سربراہوں نے  غیر قانونی ہجرت کے خلاف جدو جہد اور لیبیا کے بحران کے حل کو آسان بنانے کےلیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  ترک انجمن برائے برآمد کنندگان   کے مطابق، ترکیہ کی امریکہ کے لیے برآمدات کا حجم گیارہ  ارب 99  کروڑ اسی لاکھ  ڈالرز تک پہنچ گیا ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، ترکیہ کا اس سال سیاحتی ہدف پچاس ملین سیاحوں کی آمد سے 44 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرنا ہے،موسم گرما کے بعد اب سرمائی سیاحت کا آغاز کیا گیا ہے بالخصوص روسی اور ایرانی سیاحوں نے  برف پوش سیاحتی مراکز کےلیے دلچسپی ظاہر کی ہے،ترک ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر فیروز باغلی قایا نے بتایا ہے کہ  موسم سرما میں ہوٹلوں میں قیام کی شرح اس وقت نوے فیصد کے لگ بھگ ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں