ترک اخبارات سے جھلکیاں

28.10.2022

1899067
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  ینی شفق:"آقار  کی جانب سے فلسطین   کا حوالہ "

وزیر دفاع  خلوصی آقار نے  ترکیہ کے سرکاری  دورے پر موجود اسرائیلی  ہم منصب بنیامین  گینٹز سے ملاقات کی۔   آقارنے بتایا کہ انہوں نے   اس دوران   ترکیہ کی حساسیت کو زیر لب  لایا ہے۔ باہمی تعاون اور ڈائیلاگ میں تقویت، فلسطین   سمیت  نظریاتی اختلافات  پائے جانے والے معاملات کے حل  کو   سہل بنائے گی۔

روزنامہ سٹار:"پولینڈ کی جانب سے ہیجان انگیز بائراکتار  شیئرنگ"

پولش وزیر ِ دفاع   ماریوسز بلاس زاک  نے  اپنے ٹویٹر اکاونٹ  پر ترک ڈراونز  بائراکتار   ٹی بی ٹو  کی ویڈیو    کلپ کو  جگہ دیتے ہوئے  لکھا ہے  کہ "یہ آرہے ہیں" ۔  پولش دفتر  دفاع نے    بلاس زاک کی ٹویٹ  کا حوالہ دیتے  ہوئے  "تھوڑا انتظار کریں" عبارت   درج کی ہے۔

روزنامہ حریت :"گیس پروم  کے چیئر مین کا ترکیہ کے لیے پیغام "

گیس پروم کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز  وکٹر  زوبکوئے نے کہا ہے کہ    ترکیہ  میں قائم کیے جانے  کی منصوبہ بندی   کردہ قدرتی گیس مرکز  روس اور ترکیہ سمیت  آذربائیجان  اور یورپ کے بھی مفاد میں ہو گا۔

روزنامہ خبر ترک :"ترکیہ  نے 9 ماہ کے دور میں  40 ملین 2 لاکھ 47 ہزار زائرین کی میزبانی  کی"

ترکیہ  نے رواں سال کے  پہلے 9 ماہ کےد ور میں  40 ملین  2 لاکھ 46 ہزار  899  سیاحوں   کی میزبانی کی اور اس طرح 35 ارب 28 ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ کمایا۔

روزنامہ  صباح:"ترک ہوائی فرم ایک بار پھر ورلڈ کلاس  ایوارڈ کی  مالک"

ترک ہوائی فرم  2023 اپیکس  آفیشل ایئر لائن ریٹنگز   میں دو  ایوارڈز  کی مستحق قرار پائی ہے۔  ترک ہوائی فرم نے  5 سٹار گلوبل ایئر لائنز  کے دائرہ کار میں آپیکس کی اعلی ترین  ایوارڈ  کیٹیگری   ورلڈ کلاس  کو دوبارہ  اپنے نام کر لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں