ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.10.2022

ترک ذرئع ابلاغ

1895338
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.10.2022

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر  ترک : " ایردوان   کی صدر  زیلنسکی  سےٹیلی فونک رابطہ "

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے  ٹیلی فون پر جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  سفارتی حل کے وژن کو ہر حال میں زندہ رکھا جانا چاہیے، ایردوان نے کہا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی بھی ضروری تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار "کولیبا: ترکی نے ہمیں اہم معاملات پر اپنی حمایت ظاہر کی"

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ وہ ترکیہ کی جانب سے قائم کردہ  توازن سفارت کاری کو سمجھتے ہیں، اور کہا کہ ترکی نے اہم معاملات پر یوکرین کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "فرانسیسی افریقی انٹیلی جنس سائٹ کی  ترک دفاعی کمپنیوں کی تعریف "

فرانسیسی افریقی انٹیلی جنس سائٹ Afrıca Intelligence نے 'ترکی کی دفاعی کمپنیوں کا  فیسٹویل میں اونچی  پرواز  کے  زیر  عنوان خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی دفاعی کمپنیوں نے تیونس کے شہر حمامات میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی ہوا بازی اور دفاعی  فیسٹویل میں سب کی توجہ  توجہ حاصل  کرلی ۔

 

***روزنامہ حریت:   فنانشل ٹائمز میں  ترکیہ کے سب سے بڑے سماجی ہاؤسنگ پراجیکٹ "

صدر ایردوان کی جانب سے اعلان کردہ جمہوریہ  ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی ہاؤسنگ منصوبہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع ہوا۔ خبروں نے سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کے سائز اور اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

 

***روزنامہ صباح: " یورپی صنعت کاروں کا سامان ترکی میں تیار کیا گیا ہے"

یورپی صنعت کار، جو توانائی کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے ایک ایک کر کے اپنی پیداواری یونٹس   بند کر رہے تھے ، اپنی پیداوار اب ترکیہ میں شروع کردی ہے اور  تمام ہی شعبوں سے ترکیہ میں یونٹس لگانے کی آفرز آرہی ہیں۔



متعللقہ خبریں