اخبارات کی جھلکیاں

12.10.22

1891742
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح  کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  یونان کی طرف سے بحیرہ ایجیئن میں موجود اپنے جزائر پر اسلحہ پہنچانے  سے  متعلق کہا کہ ہمیشہ کی طرح  یونان کے موقف پر  افسوس کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا جا سکتا، دیگر ممالک کو جا کر ہماری شکایت کرتا ہے،  میں کہتا ہوں کہ وہ اس موضوع کو عالمی عدالت  میں جا کر اٹھائے۔

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  پولش نائب وزیر دفاع  ووجیچ  سکور کیویچ نے کہا ہے کہ  ہماری فوج  ترک ساختہ ٹی بی ٹو  ڈرونزکا استعمال  جلد ہی شروع کر دے گی ، وزیر دفاع نے بتایا کہ  یہ ڈرونز درپیش خطرات اور اعلی جنگی صلاحیتوں کے حامل ہیں جوکہ مسلح افواج کو جدید بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ  وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے    ترک -جرمن   توانائی فورم کے چوتھے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ  ہم ہمسایہ ممالک کی گیس کو مغرب کے بازاروں تک پہنچانے کےلیے کردار ادا کر سکتے ہے۔

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، ترکیہ نے اس سال جنوری تا ستمبر کے دوران  106 ممالک کو 4870 ٹن چائے برآمد کی ہے،  ترک چائے کی برآمد میں بیلجیئم سر فہرست رہا جسے 39 لاکھ 21 ہزار 198 ڈالر کی چائے فروخت کی گئی ہے۔

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  وزارت سیاحت و ثقافت  کے زیر اہتمام تیسرے بے اولو ثقافتی میلے کے تحت امریکی جاز گلوکار اسٹیسی  کینٹ نے   اتاترک ثقافتی مرکز میں ایک کانسرٹ پیش کیا،گلوکار نے ACC   کی سیر کرتےہوئے اسے کافی پسند بھی کیا ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں