اخبارات کی جھلکیاں

07/10/22

1889791
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی سیاسی تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کےلیے پراگ میں موجود آذربائیجان صدر علی ایف اور آرمینی وزیراعظم پاشنیان سے ملاقات کی ،اس کے علاوہ  ایردوان نے  ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان اور فرانسیسی صدر امانویل ماکروں سے بھی بات چیت کی۔ صدر ایردوان نے ترک ریاستوں کی تنظیم سے متعلق ماکروں سے کہا کہ ہر چیز یورپ سے وابستہ نہیں اگر فرانس  چاہے تو وہ بھی اس تنظیم میں شامل ہو جائے۔

 

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے پراگ میں اپنے بیان کے دوران کہا کہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات بحال ہو جائیں گے جبکہ یونانی وزیراعظم کریاکوس میچوتاکیس کے  اشتعال انگیز بیانات پر انہوں نے کہا کہ فی الوقت یونان سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے استنبول میں منعقدہ دوسرے ترک،آذربائیجان توانائی فورم  میں شرکت کی ۔ فورم سے خطاب میں  وزیر توانائی نے کہا کہ شعبہ توانائی میں جلد ہی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا،اس سلسلے میں ہم ایک معاہدہ طے کرنے پر کام کر رہے ہیں، ٹرانس اناطولیہ گیس پائپ لائن سے ہمیں اس وقت 16 ارب مکعب میٹر گیس مل رہیے ہے جسے 32 ارب مکعب میٹر تک لانے کا ہدف بھی رکھا گیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار  کےمطابق، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے وزیر خارجہ تحسین  ارطغرل اولو نے  واضح کر دیا کہ  شمالی قبرص ایک خود مختار ریاست ہے جہاں فرائض کی ادائیگی کی خواہاں غیر ممالک قوتوں کو  شمالی قبرصی حکومت کی اجازت درکار ہوگی ،انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کے امن مشن کو اگر جنوبی قبرص میں  اجازت مل چکی ہے تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ شمالی قبرص میں بھی اپنی ذمے داریاں ادا کرنے کا مجاز ہوگا۔

 

روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ  دنیا کے نامور اداکار رابرٹ ڈیوی  استنبول  ہوائی اڈے سے کافی متاثر ہوئے،ڈیوی نے سوشل میڈیا پر ہوائی اڈے کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ استنبول کا ہوائی اڈہ کافی خوبصورت  ، وسیع اور بہترین ہے  جبکہ امریکی ہوائی اڈوں کے درمیان سفر کرتے ہوئے افسردگی چھا جاتی ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں