ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.09.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1886034
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 29.09.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح " جزائر کو غیر مسلح کرنا شرط ہے "

ایک نجی ٹیلی ویژن پر اپنے  بیان  میں صدر رجب طیب ایردوان نے یونان کی جانب سے امریکی جنگی جہاز ایجیئن جزائر پر بھیجے جانے کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ان جزائر کو غیر مسلح کیا جائے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ امریکہ سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ یونان کا غلط اندازہ نہ لگائے اور بین الاقوامی رائے عامہ  کو  جوڑ توڑ کی اجازت نہ دے۔

 

***روزنامہ حریت "یونان کے اشتعال انگیز اقدامات پر قومی سلامتی کونسل  کا ردعمل"

صدر ایردوان کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم یونان کی ناکام کوششوں کے خلاف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے جائز طریقے اور ذرائع استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک :  دونمیز: ہمیں کیسپین کے مشرق اور مغرب کو متحد کرنا چاہیے"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر،  فاتح  دونمیز  نے کہا کہ ترک ریاستوں کے درمیان بجلی، تیل اور قدرتی گیس کے مزید رابطے قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے، اور بحیرہ کیسپین کے مشرق اور مغرب کو تعاون کے اقدامات کے ذریعے متحد کیا جا سکتا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار:  "ٹرکش ائیر لائینز نے  لفتھانسا کو پیچھے چھوڑ دیا"

گزشتہ ادوار میں THY کو یکے بعد دیگرے ملنے والے ایوارڈز نے جرمن میڈیا میں بڑے پیمانے پر ردعمل پیدا کیا۔ جرمن اخبار اسپیگل نے اپنے قارئین کے لیے یہ کہتے ہوئے خبر کا اعلان کیا کہ "ٹڑکش ائیر لائنز نے لفتھانزا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "انطالیہ ہوائی اڈے پر جرمن اور روسی سیاحوں کا آف سیزن آمد  جاری "

انطالیہ میں گرمیوں کا موسم ختم ہونے کے باوجود غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ انطالیہ کے گورنر ایرسن ییازی جی  نے اعلان کیا کہ ہوائی جہاز کے ذریعے شہر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ 788 ہزار 467 تک پہنچ گئی، جب کہ انطالیہ ایئرپورٹ پر جرمن اور روسی سیاحوں کا ہجوم  کو واضح طور پر  دیکھا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں