ترک اخبارات سے جھلکیاں - 15.09.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1880258
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 15.09.2022

 

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ایردوان  : پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح پر منتج  آرمینیا کے لیے جنگ کے بعد طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرنا ناقابل قبول ہے ۔ایردوان  نے کہا، "پوری دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ہم اپنے آذربائیجانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قارا باغ    کی جنگ کے بعد کیے گئے معاہدے کی شرائط پر  آرمینیا  عمل درآمد نہیں کررہا ہے تو پھر اسے  نتائج بھگتنا ہوں گے۔  

 

***روزنامہ ینی شفق : "جاپانی اخبار کا زبردست  تجزیہ: ان کے پاس ایردوان کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے"

جاپان کے سب سے زیادہ  پڑھَ جانے والے  اخبارات میں سے ایک سنکی شمبن نے روس یوکرین جنگ میں ترکی کے ثالثی کے کردار کا تجزیہ کیا ہے ۔اخبار نے    "ثالث" کے طور پر صدر ایردوان  کے کردار کا جائزہ لیتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ مغرب کے پاس ترکی پر انحصار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

 

***روزنامہ  حریت: چاوش اولو : ترکیہ  کی کامیابیوں پر یونان مضطرب ہے "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں ترکی کی کامیابیوں نے یونان کو مضطرب کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونان اشتعال انگیزی  سے کام لیتے ہوئے ترکی کو مشتعل کررہا ہے۔  وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک جیٹ طیاروں کےترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں  اور  اور S-300 فضائی دفاعی نظام کے ساتھ لاک ڈاؤن اس کی مثالیں ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : " وزیر داخلہ سوئیلو   کا   یونان اور یورپ کو  ویڈیو ردعمل"

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو    نے بحیرہ ایجیئن میں مرنے کے لیے چھوڑ دیے  جانے والے  تارکین وطن کی وجہ سے یونان پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ سلیمان سوئیلو  نے 2 بھائیوں کی مولا کے ساحل پر تیرنے والی  سے دو بھائیوں کی لاشوں کی جھلکیوں کو شئیر کرتے ہوئے "لعنت تمہاری انسانیت پر" کے الفاظ استعمال کیے ہیں  اور کہا ہے کہ  یورپ اور یونان، آپ  اس  قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "وارانک: ترکی میں بڑی صلاحیت ہے"

صنعت اور ٹیکنالوجی کے  امور وزیر مصطفی وارانک نے کہا کہ ترکی نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے دوران پیداوار جاری رکھ کر مرکزی ملک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو دکھایا کہ ترکی کتنا محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان کا مقصد ملک میں عالمی برانڈز کی سرمایہ کاری کو تیز کرنا ہے۔ وارانک نے کہا کہ ترکی میں بہت زیادہ صلاحتیں  موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں