ترک اخبارات سے جھلکیاں

09.09.2022

1877945
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح:"صدر ایردوان: پوتن حق بجانب "

صدر رجب ایردوان    نے کروشیا میں اپنے  خطاب میں  اناج کی ترسیل کے معاملے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  روسی صدر ولا دیمر پوتن کے حق بجانب ہونے والا ایک معاملہ پایا جاتا ہے۔ یوکیرین سے آنے والا اناج  امیر ملکوں  کو فراہم    کیا گیا ہے،  نہ کہ غریب  ممالک کو۔  روس پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کو اناج کی فراہمی  نے  پوتن کو  بے چینی دلائی ہے۔   ہم   ثمر قند میں  ان معاملات پر غور کریں گے، ہماری تمنا ہے کہ  روس سے بھی اناج کی ترسیل   کا کام شروع کیا جائے۔

روزنامہ سٹار:"وزارتِ خارجہ   کی جانب سے  اقوام متحدہ   کی 'اعغر' رپورٹ کے حوالے سے بیان  "

وزارتِ خارجہ  کے ترجمان تانجو بلگچ   کا کہنا ہے کہ  اقوام ِمتحدہ  کے انسانی حقوق کے اعلی  کمشنر کے دفتر   کی   اعغر   خود مختار  علاقے  میں   چین کے انسانی حقوق کے معاملے  میں عمل درآمد  رپورٹ  "خطے میں مقیم  اعغر ترکوں اور دیگر مسلم اقلیتوں  کے بارے میں  ترکیہ اور عالمی رائے عامہ کی  جانب سے زیر ِ لب لائے گئے خدشات کی  تائید کرتی ہے۔

روزنامہ خبر ترک :"روس کو برآمدات  تاریخی بلندی    تک جا پہنچی"

ترکیہ سے روس کوماہ اگست میں برآمد ات کی سطح 739 ملین ڈالر کے قریب تک رہی ہیں جو کہ اس ملک کے ساتھ ماہانہ سطح پر  بلند ترین   سطح کی حامل رہی ہیں۔

روزنامہ حریت :"ترک ہوائی فرم نے ماہ اگست میں 78 لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کیں"

ماہ اگست میں  ترک ہوائی فرم   نے  اندرون و بیرون ملک پروازوں    کےساتھ  مجموعی طور پر 78 لاکھ مسافروں کو خدمات    فراہم کی ہیں،  جبکہ   اسی ماہ میں   ترک ہوائی کے پاس طیاروں کی تعداد 387 ہو گئی ہے۔

روزنامہ  ینی شفق:"اوباما  کی جانب سے ایمی ایوارڈ  حاصل کردہ  پروڈکشن کے  بینر کو ترک  باشندے  نے تیار کیا"

سابق امریکی صدور میں سے باراک اوباما  کے  ایمی ایوارڈز میں "بہترین  راوی" ایوارڈ کے مستحق قرار دی گئی پروڈکشن  کے بینر   کو ہالی وڈ میں ایجنسی موجود ہونے والے  ترک ڈیزائنر  علی آئدن نے تیار کیا ۔  آئدن کا کہنا ہے کہ "کرہ ارض، فطرت اور جنگلی زندگی  کو بیان کرنے والی اس دستاویزی فلم  کا ایک حصہ ہونے پر مجھے دلی مسرت ہے۔ "



متعللقہ خبریں