ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

26.08.2022

1872737
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت:’’ایردوان:اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  نے شمالی شام میں کسی ممکنہ فوجی کاروائی کے بارے میں اپنے کل کے بیان میں  کہا ہے کہ ’’ہماری جنوبی سرحدوں کو ایک کونے سے دوسرے کونے تک اور 30 کلو میٹر شامی سرحدوں کے اندر تک  کی راہداری کو تحفظ میں لیے بغیر ہماری جنگ کے ختم نہ ہونے کا پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ جیسا کہ ہم ہمیشہ کہتے چلے آئے ہیں ایک شب کو ہم اچانک علاقے پر دھاوا بول سکتے ہیں، حتی کسی بھی علاقے میں داخل ہو سکتے ہیں۔‘‘

رونامہ خبر ترک :’’ترک ایف۔16 لڑاکا طیاروں کو یونانی لڑاکا طیاروں نے راڈار لاک لگا دیا‘‘

وزارت دفاع کے حلقوں کا کہنا ہے کہ  24 اگست  کو بحیرہ ایجین کے علاقے میں نیٹو کے فضا سے قبل از وقت اطلاع دینے والے  آواکس  طیارے اور نیکسس ایس  تربیتی فرائض ادا کرنے والے 2 ترک ایف۔16 جنگی طیاروں کے ساتھ  یونانی ایف۔ 16 طیاروں نے راڈار لاک کے ذریعے  چھیڑا چھاڑی کی ۔ جس پر ترک طیاروں نے بھی  جوابی  طور پر  یونانی  لڑاکا طیاروں کو راڈار لاک کے ماتحت لے لیا۔

روزنامہ سٹار:’’پین دارووسکی: ترکی نے  خطے کے عوام کو منقسم کرنے  والے موقف پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا‘‘

شمالی مقدونیہ کے صدر اسٹیوو Pendarovski کا کہنا ہے کہ ترکی نے خطہ بلقان میں تاریخ کے کسی بھی دور میں عوام کا بٹوارہ کرنے والی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش نہیں کی۔

روزنامہ وطن :’’بائراکتار ٹی بی ٹو  نے ریکارڈ توڑ ڈالا‘‘

ترک ہوا بازی تاریخ میں  بائراکتار ٹی بی ٹو نے تدبیراتی صنف میں 27 گھنٹے تین منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے ، فضا میں  رہنے  کے دورانیے، 27 ہزار 30 فٹ کے ارتفاع   اور 5 لاکھ گھنٹوں کی  پرواز کے ساتھ   تمام تر ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔

روزنامہ صباح:’’انطالیہ  میں 80 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ‘‘

امسال 21 اگست تک  ہوائی راستے انطالیہ کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 83 لاکھ  ریکارڈ کی گئی ہے تو  یومیہ  75 تا 80 ہزار  سیاحوں کی آمد کو مد نظر رکھنے سے رواں ماہ کے اختتام  تک اس تعدادکے 90 لاکھ کی حد کو عبور کرنے کی توقع  ظاہر کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں