اخبارات کی جھلکیاں

17.08.22

1868921
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روزاپنے بیان میں  کہا کہ شام میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مفاہمت ضروری ہے، شام میں مخالفین اور حکومت کے درمیان مفاہمت کا قائم ہونا شام کی خانہ جنگی کے خاتمے  میں ترکی کے عمل دخل کا  بھی کافی ہاتھ ہے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزیر دفاو خلوصی آقار نے گزشتہ روز یوکرینی ہم منصب اولیکسی رزنیکوف  سے رابطہ کیا جس میں یوکرین کی تازہ صورت حال  اور اناج کی ترسیل کے موضوعات زیر غور آئے۔

 

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے  کہ  وزیر داخلہ سلیمان  سوئیلو نے بتایا کہ  ضلع آعری تن دوریک پہاڑ کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے، دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے ایک اورنج کیٹیگری میں حکومت کو مطلوب تھا۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، ہنگری کے وزیر ٹیکنولوجی اور صنعت  لازیو پالکوویکس نے بتایا کہ  دورہ ترکی کے دوران ہمارے درمیان ڈرونز کی تیاری کا معاملہ بھی زیر غور آیا تھا،  ہماری فوج نے ترک دفاعی صنعتی مصنوعات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،ترک مصنوعات نے جنگی شعبے میں ہمیں ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  وزیر کھیل اور امور نوجوانان محرم قصاب اولو نے بتایا کہ قونیہ میں منعقدہ 5 ویں اسلامی یک جہتی کھیلوں کے مقابلوں میں ترکی نے طلائی تمغے حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ، ترکی نے اب تک 238 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں جو کہ ان مقابلوں کی تاریخ میں ترکی کی نمایاں کامیابی ہے ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں