ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

21.06.2022

1846235
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "صدر  ایردوان کی گوٹریس سے  بات چیت "

صدر رجب طیب ایردوان نے   کل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس سے  ٹیلی فون  پر  رابطہ قائم کیا۔   جناب ایردوان  نے   اس دوران  کہا کہ  خوراک کے عالمی  بحران  کا سد  باب کرنے   کے لیے   اہمیت  کے حامل   یوکیرین کے اناج  کی براستہ بحیرہ اسود برآمدات کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ خبر ترک "ابراہیم قالن کا فن لینڈ اور سویڈن کے بارے میں بیان"

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے   فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو درخواست اور ترکی کے خدشات سے متعلق مذاکرات  جاری  ہونے کی  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈرڈ سربراہی اجلاس   اس عمل کی  معیاد نہیں  ہے۔

روزنامہ سٹار " نیٹو کا ترکی کے بارے میں بیان"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ  کا کہنا ہے کہ ترکی  کے  سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں   حق بجانب  تحفظات کو  رفع کرنے کے لیے   تعمیری مذاکرات  کیے  گئے ہیں اور سلسلہ مذاکرات آئندہ بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ صباح "شنتوپ: مہاجرین کے  معاملے میں ترکی کو تنہا چھوڑ دیا گیا"

اسپیکر ِ اسمبلی مصطفی  شن توپ  نے  کل  عالمی پارلیمانی   نقل مکانی کانفرس سے خطاب میں  اس جانب توجہ مبذول کرائی  عالمی برادری نے مہاجرین اور نقل مکانی کے  معاملے میں  انتہائی سستی سے کام  لیا ہے، اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا  ہے  کہ  مہاجرین کے   معاملے میں ترکی کو تنہا  چھوڑ دیا گیا ہے۔   ترکی کو اس حوالے سے لازمی  تعاون اور امداد    فراہم نہیں کی گئی۔

روزنامہ ینی شفق : " ترکی   میں سیاحوں  کی کثیر تعداد کی آمد "

اطلاع کے مطابق  ماہ مئی  میں بیرون ملک سے ترکی کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں  308 فیصد کے اضافے سے 38 لاکھ 25 ہزار تک  رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں