ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

31.05.2022

1835366
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ   خبر ترک " ایردوان:  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت   خطر ے سے خالی  نہیں"

صدر  رجب طیب ایردوان  نے  دی اکانومسٹ    جریدے  کے لیے قلم بند کردہ مقالے میں    واضح کیا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت       خطرناک ہے ،   انہوں نے لکھا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ  کا  اتحادی بننے کی خواہش ہونے والے ممالک کے سلامتی تحفظات اور حساسیت کے معاملے میں   موقف  اس بات  کا تعین کرے گا  کہ  تر کی  ان ممالک   کو کس حد تک  اتحادی  کے طور پر دیکھنا  چاہتا ہے۔

روزنامہ حریت :" ایردوان  کی پوتن اور زیلنسکی  سے بات چیت "

صدر ایردوان  نے  روسی  صدر ولا دیمر پوتن  اور یوکیرینی  صدر  ولا دیمر  زیلنسکی  سے ٹیلی فون پر   رابطہ قائم کیا۔   اس بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات،  یوکیرین۔ روس  جنگ سمیت  عالمی سطح پر خوراک کے بحران اور علاقائی معاملات پر غور  کیا گیا۔   جناب ایردوان نے  اس دوران مطابقت قائم ہونے کی صورت میں  ممکنہ مبصر میکانزم کے  کردار کو سنبھالنے  کے لیے  تیار ہونے کا اظہار کیا۔

روزنامہ وطن " ترکی اور امریکہ کے درمیان  کلیدی ملاقات "

صدارتی  ترجمان  ابراہیم قالن  نے    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان  سے ٹیلی فون پر بات چیت میں  علیحدگی  پسند  دہشت گرد تنظیم  پی کے کے / وائے پی ڈی کے  ترکی کی سلامتی  اور شام کی زمینی سالمیت  کے خطرہ تشکیل دینے کے  عمل کو جاری رکھنے پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔  اس دوران ترکی  کی  تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  جدوجہد کے پر عزم طریقے سے جاری رہنے  پر زور دیا گیا۔

روزنامہ صباح:"شامی    مخالفین کا ترکی کے لیے حمایتی  پیغام "

 صدر ایردوان  کی جانب سے  شام میں  دہشت گردوں کے برخلاف ایک نئے  عسکری آپریشن  کا اشارہ دینے کے بعد  علاقے  کے  بشار الاسد  مخالف گروہوں کی جانب سے   تعاون کا پیغام سامنے آیا ہے۔  شامی  قومی  فوج : ترک  فوج کی صف میں شامل ہونے کے خواہاں ہزاروں   جنگجو ہمارے  ساتھ ہیں۔

روزنامہ سٹار" شعبہ توانائی  میں'  میڈ  اِ ن ٹرکی' کا بول بولا"

وزیرِ توانائی  و قدرتی  وسائل  فاتح دونمیز   کا کہنا ہے کہ ترکی  ونڈ انرجی   کی ٹیکنالوجی میں  ایک اہم ٹریڈ مارک بننے کی راہ میں  ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ 'میڈ ان ٹرکی'   کے حامل ٹربائنز   کو دنیا کے چاروں گوشوں  میں     ونڈ انرجی   کی پیداوار میں استعمال  کیا جا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں