ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.05.2022

1829679
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "19 مئی کو ملک بھر میں  بڑے جوش و خروش سے منایا گیا"

غازی مصطفی ٰ کمال اتاترک   کے مشعل ِ  استقلال    کو روشن کرنے کے لیے  باندرما   فیری بوٹ کے ذریعے  شہر سامسن جانے کے دن    19 مئی سن 1919 کی  103 سالانہ یاد  کے موقع پر ترکی  کے چاروں گوشےسفید  سرخ   ترک پرچموں کے رنگو ں کی جنبش میں نہا گئے۔  عام وبا کے بعد شہری میدانوں میں عوام کا جم غفیر    دکھائی دیا ، انقرہ میں مزارِ اتاترک پر    عوام کی ایک کثیر تعداد نے حاضری دی۔

روزنامہ سٹار"ایردوان کا  دو ٹوک جواب: پی کے کے /وائے پی جی  کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہم'ہاں'  میں جواب نہیں دے سکتے "

صدر رجب طیب ایردوان  نے سویڈن اور  فن لینڈ کی نیٹو  درخواست   پر ترکی کے ویٹو کے بارے میں   بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم   پی کے کے / وائے پی جی     کی پشت پناہی کرنے والوں کو   مثبت جواب نہیں دے سکتے،   سویڈن  صحیح معنوں میں  دہشت گردی کا  گھڑ ہے۔  اگر ایک ملک   نہیں مانتا تو  یہ نیٹو میں شرکت نہیں کر سکتا۔

روزنامہ حریت "وزیر چاوش اولو کی باہمی تعاون کی اپیل"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس اور یوکیرین   کے پیداوار اور برآمدات کے مواقع میں  گراوٹ    سے   عالمی سطح پر خوراک کی سلامتی  پر براہ راست اثرات  مرتب ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ " اس  جنگ  سے  قحط  کے بحران   کے مزید طول  پکڑنے کا سد باب کرنے  کے لیے ہمیں باہمی تعاون قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ صباح "  دفتر  خارجہ کا یونان کے خلاف پونتس  رد عمل "

دفتر خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے  کہ "یونانی سرکاری   شخصیات کے بے بنیاد پونتس دعووں  کی سالانہ  یاد کو بہانہ  بناتے ہوئے  جاری کردہ اور   مکمل طور پر جھوٹ کے پلندوں  پر مبنی بیانات   کو  یکسر  مسترد کرتے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک " چوتھے  ڈرلنگ بحری جہاز کی ترکی آمد"

ترک سمندروں میں ایندھن کی تلاش کرنے والے بحری جہازوں کی کھیپ میں  شامل ہونے والا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز نے  مرسن شہر کی   بندر گاہ پر لنگر ڈال  دیے ہیں۔ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  کا کہنا ہے کہ   اس بندر گاہ پر دو ماہ پر محیط  سلسلہ تیاری کے بعد  یہ بحری جہاز ہائیڈرو کاربن   کے ذخائر کا کھوج لگانا شروع کر دے گا۔

 



متعللقہ خبریں