ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.05.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1827456
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.05.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح " چاوش اولو کا  فن لینڈ اور سویڈن   سے متعلق   بیان: یہ ممالک  دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جہاں وہ نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف ہیں کیونکہ  یہ ممالک   دہشت گردی کی حمایت کرتے  ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک   نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ کا ترکی سے متعلق   بیان"

سویڈن اور فن لینڈ کی ممکنہ رکنیت کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے کہا، "ترکی ہمارا ایک اہم اتحادی ہے، ترکی نے کچھ خدشات کا اظہار کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ  جو بھی  خدشات  ہیں ہم ان کو دور کرنے  کی کوشش کریں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار:  " ترکی کی خفیہ سروس    کا   کوبانی میں آپریشن"

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے شام کے عین العرب  (کوبانی) کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے   دہشت گرد تنظیم   PKK کے روپوش  رکن  اکرم  استیک  جس کا کوڈ نام ہیری ہے کو غیر فعال کردیا گیا  ہے ۔

 

***روزنامہ ینی شفق  :   "روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی طرف سے چھٹیوں کے پروگرام  میں   ترکی  کو اولیت "

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (ATOR) کے تیار کردہ  پروگرام  میں   ترکی نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے  روسی سیاحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت :  "بود رم میں میگا یاٹ"

دنیا کی 22 ویں طویل ترین یاٹ کہلوانے والے  "فلائنگ فاکس"   یاٹ   موعلا کے علاقے بودرم کے ساحل پر لنگر انداز  ہوئی  ہے   تاہم  جزائر کیمین کی پرچم بردار میگا یاٹ پر کس کے سوار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 



متعللقہ خبریں