ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.04.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1817611
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 25.04.2022

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ حریت : اب ہم قونصلر خدمات میں مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھائیں گے"

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ قونصلر خدمات میں مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیں گے اور وہ آنے والے دنوں میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ  دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن بہت سی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گے،  انہوں نے کہا کہ  2019 میں ڈیجیٹل سفارت کاری کا آغاز کیا، ہم خارجہ پالیسی کی پیشرفت کا پتہ لگانے، ترقی اور تجزیہ کرنے میں مصنوعی ذہانت سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق: "ابراہیم قالن کا بائیڈن کو 1915 کا جواب"

صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن نے امریکہ  کے صدر جو بائیڈن  کے1915 کے واقعات کے بارے میں اپنے بیان  جس میں ایک بار پھر "نسل کشی" کی اصطلاح استعمال کی ہے  کہا کہ  چڑیا گھروں میں لوگوں کی نمائش کرنے والے جدید وحشی... ہماری تاریخ میں نسل کشی یا   ہولوکاسٹ کا داغ نہیں ہےبلکہ آپ کو  خود کو آئینے میں  دیکھنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ  خبر ترک : "آقار:  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا پیغام"

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے عراقی سرحد کے زیرو پوائنٹ پر 2,300 کی بلندی پر Geyiktepe بیس کے علاقے میںترک فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی اپنی آبادی، ثقافت، تاریخ، فوج اور قوم کے ساتھ ایک عظیم ریاست ہے،آقار  نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا پیغام دیا۔

 

روزنامہ صباح: "PKK کے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے"

ترک مسلح افواج شمالی عراق میں پنجہ کلید  آپریشن میں زاپ اور آواسین باسیان وادی میں محفوظ زون بنانے کے لیے علاقے کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے پاک کر رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد، جنہیں شدید دھچکا لگا، وہ گارے اور قندیل کی طرف پیچھے ہٹ گئے اور فرار ہوگئے۔ شمالی شام میں، PKK/YPG کو حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ دھچکا لگا۔

 

روزنامہ  اسٹار : "ترکی کھلے دل سے  افریقہ کی مدد کررہا ہے"

لندن سے شائع ہونے والے دی اکانومسٹ میگزین میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ میں ترکی کے افریقی ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کو زیر بحث لایا گیا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی نے انسانی امداد کی کوششوں کے ذریعے افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے ترکی خاص طور پر فوجی اور اقتصادی مدد پر افریقی ممالک کی کھلے دل سے  امداد کررہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں