ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

12.04.2022

1811039
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’دفترِ خارجہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت‘‘

دفترِ خارجہ  نے  دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے شہر بیت الاحم میں  ایک فلسطینی عورت کو  اسرائیلی  سیکیورٹی قوتوں کی جانب سے بلا کسی وارننگ کے  گولی مارتے ہوئے   قتل کرنے کی مذمت کی  ہے۔

روزنامہ صباح:’’وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف: ترکی اور پاکستان ناقابل تسخیر  روابط  کےمالک ہیں‘‘

پاکستان میں 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف نے ترکی اور پاکستان کے ناقابل تسخیر  روابط کے مالک   دو ممالک  ہونے کا اظہار کرتے ہوئے   کہا ہے کہ انقرہ  ہمیشہ  اسلام آباد کے  شانہ بشانہ رہتا ہے۔

روزنامہ ینی شفق : دونمیز: ترکی  کی بجلی کی پیداوار  ایک لاکھ میگا واٹ سے تجاوز کر چکی ہے‘‘

وزیر ِ توانائی و قدرتی وسائل  فاتح دونمیز  نے اطلاع دی ہے کہ ترکی میں اسوقت  قائم بجلی کی پیداوار  بڑھتے ہوئے  ایک لاکھ میگا واٹ کی حد  کو پار کر گئی ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’ ترکی  کی یورپی یونین کے ممالک کو  سال کی پہلی سہ ماہی میں 24 ارب ڈالر کی برآمدات‘‘

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں   گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں ترکی کی  یورپی یونین کے ممالک کو    برآمدات 21 فیصد  کے اضافے سے 23 ارب 780 ملین   3 لاکھ ڈالر تک رہی ہیں۔  یورپی یونین  کو سب سے زیادہ   موٹر گاڑیوں، ریڈی میڈ گارمنٹس ، کیمیاوی مادوں اور مصنوعا ت، فولاد اور دیگر  دھاتوں کی برآمدات سر انجام دی گئی  ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ ترکی  کا بیک وقت دہرا مظاہرہ‘‘

ترک  بحریہ  کے ہیڈ کوارٹر  کی جانب سے 122 بحری جہازوں  اور 41 فضائی  آلات کے ساتھ شمولیت کردہ   بحیرہ ایجین،  بحیرہ اسود اور مشرقی بحیرہ روم  میں  بیک وقت  منعقد ہونے والی  نیلا وطن ۔ 2022 جنگی مشقوں کو پر اثر مظاہرہ کیا جائیگا۔  12 ہزار  عملے کی شراکت سے ہونے والی مشقوں میں  قومی ہتھیاروں اور اسلحہ  نظام کے استعمال کے ساتھ  کئی    جنگی آلات کی پہلی بار آزمائش کی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں