ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

08.04.2022

1809430
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق ’’ چاوش اولو: بوچا  کے  ہولناک مناظر  نے  مذاکرات پر کاری ضرب لگادی‘‘

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو نے    نیٹو ورا خارجہ کے اجلاس کے بعد اپنے بیان  میں کہا ہے کہ   روس۔ یوکیرین   جنگ کے حوالے سے سلسلہ مذاکرات مثبت  ڈگر پر آگے بڑھنے  کے باوجود  بوچا میں  منظر عام پر آنے والے مناظر ناقابل قبول ہیں، ’’ان دہشت ناک  مناظر نے مذاکرات اور  مثبت ماحول کو بگاڑا ہے، لیکن اس کے باوجود  ان کٹھن حالات میں  بھی   بات چیت کو جاری رکھنا چاہیے۔ ‘‘

روزنامہ خبر ترک ’’امریکہ  : ترکیہ کو  ایف۔16 کی فروخت  امریکہ اور نیٹو کے مفاد میں ہوگا‘‘

کانگریس کو لکھے گئے خط میں، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے  کہ بائیڈن انتظامیہ کا خیال ہے کہ ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت امریکی قومی سلامتی کے مفادات کے مطابق ہو گی اور یہ نیٹو کے طویل المدتی اتحاد میں کار آمد ثابت ہوگی۔

روزنامہ سٹار ’’ ترک  سامن کااسپین میں تعارف‘‘

رواں سال کی  پہلی سہ ماہی میں 20 ممالک میں  فروخت کی  جانے والی ترک سامن مچھلی   کا 26 تا 28 اپریل اسپین  میں منعقدہ  میلے میں تعارف کراتے ہوئے  اس کی برآمدات کی منڈی کو توسیع دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ حریت ’’مارمرس کو سیاحوں کی آمد شروع‘‘

ترکی  اور دنیا بھر کے   نمایاں سیاحتی شہروں میں شامل  صوبہ معلا کی  تحصیل مارمرس   میں ہوٹلوں نے نئے سیزن کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے   مہمانوں کی میزبانی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تو  زیادہ  تر برطانیہ، اسرائیل۔ بیلجیم  اور ایران سے تعلق رکھنے والے سیاحو ں نے سورج  کی تپش میں اضافہ ہونے پر  ساحل سمندر کا رخ کرنا شروع دیا ہے۔

روزنامہ صباح’’عالمی ممتاز گلوکار ہ  کی پوسٹ! ترک  پیروکاروں کے تبصروں کی بھر مار ‘‘

عالمی شہرت یافتہ  گلو کار ہ ہالصے  نے سوشل میڈیا پر ترکی زبان میں  شائع کردہ    اپنی پوسٹ کے بعد شائقین کی توجہ حاصل کی  ہے۔  امریکی گائیکہ  نے اپنے فرزند ایندر اور محبوب آلیو  آئدن  کے بھی شامل ہونے والی تصویر کو ’’محبت بانٹنے سے پروان چڑھتی ہے‘‘ پیغام کے ساتھ  اپنے پیروکاروں کو پیش کیا۔ بے تحاژا لائیکس ملنے والی اس پوسٹ پر   ہزاروں ترک شہریوں نے اپنے تاثرات درج کیے ۔

 



متعللقہ خبریں