ترکیہ کے اخبارات کی جھلکیاں - 07.04.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1808794
ترکیہ کے اخبارات  کی جھلکیاں - 07.04.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: "صدر ایردوان کے بیانات"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ دہشت گردی کو ملک کی سرحدوں کے اندر مکمل طور پر ختم کرنے کے مقام پر لے آئے ہیں۔ ایردوان نے یاد دلایا کہ ترکی اب ہیلی کاپٹر برآمد کر رہا ہے اور اس دائرہ کار میں ATAK ہیلی کاپٹر فلپائن کو فراہم کیے گئے ہیں۔

 

***روزنامہ ن  صباح : "چاوش اولو: ہم یوکرین اور روس کے درمیان  نئے مذاکرات کے منتظر  ہیں"

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے کہا، "ہم روس اور یوکرین کے درمیان مزید بات چیت کے منتظر ہیں، جس کے بعد ممکنہ معاہدے کو شروع کرنے کے لیے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں ہوں گی۔

 

***روزنامہ اسٹار: "اطالوی وزیر داخلہ: ترکیہ ہمارا  دوست ملک ہے"

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے گزشتہ روز اطالوی وزیر داخلہ لوسیانا لامورگیس اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔اٹلی  کے  وزیر داخلہ  Lamorgese نے کہا، "ہم  دونوں  طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، نہ صرف پیشہ ورانہ لحاظ سے، بلکہ تمام انسانی مسائل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ ترکیہ ہمارا  ایک دوست ملک ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "ٹوگ کا 1.6 کلومیٹر کا ٹیسٹ ٹریک مکمل"

ترکیہ  کے آٹوموبائل انیشی ایٹو گروپ (TOGG) نے کل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، "ہماری  گیملیک کی تنصیبات پر 1.6 کلومیٹر کا ٹیسٹ ٹریک مکمل ہو گیا ہے۔ یہ ٹریک مختلف ضروریات کے لیے تیار کیا گیا ہے جیسے کہ تیز رفتار، کچی سڑکیں، خصوصی تدبیریں، مصنوعات کی ترقی اور معیار کے عمل میں استعمال ہوں گی۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "پہلی سہ ماہی میں کان کنی کی صنعت کی برآمدات 1.5 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں"

ترکی کی کان کنی مصنوعات کی برآمدات 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 25.9 فیصد بڑھ کر 1 ارب 527 ملین 312 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔



متعللقہ خبریں