ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 17.03.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1797219
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 17.03.2022

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "صدر  کا مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان: 24 مارچ کو تاریخی سربراہی اجلاس"

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں پولینڈ کے صدر اندرزیج دودا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ 24 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔  سربراہی اجلاس میں روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک: " وزیر خارجہ  چاوش اولو کی روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات "

وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ  ماریوپول میں انخلاء کا کام جاری ہے، چاووش اولو نے کہا کہ اب تک 15 ہزار سے زائد ترک شہریوں  کا انخلاء کیا جاچکا ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "وزیر دفاع آقار   کی  کینیڈا کے وزیر دفاع سے ملاقات "

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کل بیلجیئم کے شہر برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دفاع اور سیکورٹی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "وزیر دونمیز: ہم 2030 میں سڑکوں پر 10 لاکھ الیکٹرک یا ہائبرڈ کاریں دیکھیں گے"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کل ایک بیان میں کہا کہ 2030 میں ترکی میں تقریباً 10 لاکھ الیکٹرک یا ہائبرڈ کاریں سڑکوں پر ہوں گی اور اس کے لیے انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "ترکو واک مقامی  ویکسین  کی قابل فخر کامیابی"

نئی قسم کی کورونا وائرس COVID-19 کے خلاف تیار کردہ  مقامی  ویکسین ترکو واک کے بارے میں  بیان دیتے ہوئے ایر جیس  یونیورسٹی  کے  آئےکت  اوز دارندیلی   نے کہا ہے کہ ترکو واک ویکسین اومیکرون  ویرینٹ کے خلاف بھی بڑی موثر ثابت ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں