ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

11.03.2022

1793897
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار : ’’ایردوان کی بائیڈن سے بات چیت‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  امریکی  صدر جو بائیڈن سے ٹیلی  فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔  صدارتی  محکمہ اطلاعات سے  جاری کردہ بیان کے مطابق اس دوران   روس کے یوکیرین پر حملوں سمیت علاقائی پیش رفت اور ترکی۔ امریکہ  باہمی تعلقات   زیر ِ غور آئے ہیں۔

روزنامہ حریت’’ صدر ایردوان اور علی یف کے مابین یوکیرین کے معاملے پر  مذاکرات‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کل آذربائیجان کے صدر الہام علی یف سے انقرہ میں قصرِ چنکایہ میں ملاقات کی۔ دونوں سربراہان  نے  روس۔ یوکیرین  جنگ  کی تازہ صورتحال سمیت علاقائی معاملات اور ترکی۔آذربائیجان  تعلقات پر غور کیا۔

روزنامہ وطن ’’ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو: وسیع پیمانے  کا امن معاہدہ مذاکرات کی میز پر  ہے‘‘

ترکی کی ثالثی میں  کل انطالیہ میں منعقدہ  روس۔ یوکیرین  امن سر براہی اجلاس کے بعد  بیان دینے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے بتایا کہ ’’ وسیع پیمانے کے امن معاہدے پر دستخط   کرنا بھی مذاکرات کی میز  پر ہے۔   ہم اس صورت میں یوکیرین کی جانب سے بعض ممالک کی ضامن کے طور پر یہاں پر موجودگی  کی خواہش  رکھنے سے ہم با علم ہیں ، جن میں سے ایک ترکی ہے۔ ‘‘

روزنامہ صباح ’’ ترکی  کی خلائی شعبے میں سرمایہ کاری دفاعی صنعت  کو بھی سرعت دلائے گی‘‘

ترکی اسپیس ایجنسی کے صدر سردار حسین یلدرم   نے واضح کیا ہے کہ خلائی صنعت میں  کی جانے والی سرمایہ کاری  دفاعی صنعت میں  بھی تیزی لائے گی۔ چاند کا سفر کر  سکنے سے ہماری   ٹیکنالوجی کی   فتح انتہائی اہم ہے  جو کہ ترکی کو عالمی سطح پر کہیں بلند سطح تک لیجائے گی۔

روزنامہ خبر ترک ’’بیروزگار ی کے اعداد و شمار کا اعلان ‘‘

ترکی  محکمہ شماریات  نے ماہ جنوری   کے افرادی قوت  کے اعداد وشمار کو آشکار کیا ہے، جس کے مطابق   اس ماہ میں  بے روز گاری کی شرح  11.4  فیصد   رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں