ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.02.2022

1778947
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ ترکی اور متحدہ عرب امارات  کے مابین  13 معاہدے طے‘‘

صدر  رجب طیب ایردوان  کے دورہ متحدہ عرب امارات  کے  دائرہ کار میں  کل ترکی اور متحدہ عرب امارات کے مابین دفاعی  صنعت، ہیلتھ، موسمی تبدیلیاں،  صنعت ، ٹیکنالوجی، ثقافت، زراعت، تجارت، اقتصادیات،  بری و بحری نقل و حمل، یوتھ،  آفات انتظامیہ، موسمیات، خبر رسانی اور   آرکائیو کے شعبہ جات میں 13 معاہدوں پر دستخط کیے  گئے ہیں۔

روزنامہ سٹار’’اس بحران کو محض  ترکی کی ثالثی میں حل کیا جا سکتا ہے‘‘

یوکیرین کے انقرہ میں سفیر  واصیل  بودنار  کا کہنا ہے کہ روس اور یوکیرین کے درمیان تناؤ کو  ترکی کی ثالثی میں پر امن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ وطن’’ترک ہوائی فرم  سے یوکیرین  کے لیے پروازوں کے حوالے سے اعلان‘‘

ترک ہوائی فرم   نے یوکیرین میں موجودہ   کشیدگی  اور تازہ صورتحال کے پیش ِ نظر  اس ملک کے لیے خریدی  گئی  ٹکٹوں کی واپسی اور تبدیلی کا  مسافروں کو حق دینے کا اعلان کیا ہے۔ عہدیداروں  نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس ملک  کے  لیے ترک ہوائی فرم کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ  ینی شفق ’’ترکی کے  جنگلات میں وسعت ‘‘

ایوان ِ انجنیئر  برائے جنگلات  کے صدر حسن ترک یلماز  کا کہنا ہے کہ  سب سے زیادہ شجر کاری کرنے والے   ممالک میں ترکی خطہ یورپ میں اول نمبر پر  ہے تو دنیا بھر میں اس کا چوتھا نمبر ہے۔  ترک یلماز  کا کہنا ہے کہ تیس برس قبل  ترکی کا  19.8 ملین ہیکڑ کا رقبہ جنگلات    پر مشتمل تھا تو اب  یہ بڑھتے ہوئے 22.9 ملین  ہو گیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’خمسی مچھلی کی برآمدات سے 5.7 ملین ڈالر کی آمدن‘‘

گزشتہ 5 ماہ میں ترکی سے  26 ممالک کو 1247 ٹن خمسی مچھلی کی برآمدات کی گئی ہیں۔  یکم ستمبر  2021 تا 31 جنوری 2022 کے درمیانی عرصے میں  خمسی کی برآمدات سے 5.7 ملین ڈالر کی  ملکی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں